ہوائی اڈے کے انتظام سنبھالنے والی کمپنی ڈائل کے ایک ترجمان نے بتایا کہ طیارے کے اگلا پہیہ نیچے کرنے میں پائلٹ کو دقت آ رہی تھی۔ اگلا لینڈنگ گيير کمانڈ نہیں لے رہا تھا لہذا پائلٹ نے ایمرجنسی کا اعلان کرتے ہوئے طیارے کو ہوائی اڈے پر ترجیحی بنیاد پر اتارا۔
پرواز نمبر ایس كيو 406 میں عملے کے ارکان سمیت 228 مسافر سوار تھے۔
ترجمان نے بتایا کہ طیارے کو کھینچ کررن وے سے ہوائی جہاز ہٹا لیا گیا ہے۔
ہنگامی لینڈنگ کے لیے رن وے نمبر 28 کو رات 8:00 بجکر 20 منٹ پر دیگر پروازوں کے لیے بند کر دیا گیا تھا اور رات 8:00 بج کر 45 منٹ پر اس دوبارہ کھول دیا گیا۔