ETV Bharat / state

خلیجی ممالک میں پھنسے ہوئے بھارتی شہری ، عرضی خارج - کووڈ 19

خلیجی ممالک میں پھنسے ہوئے بھارتی تارکین وطن کو وطن واپس لانے کے لئے پرواسی لیگل سیل کی جانب سے عدالت عظمی میں عرضی داخل کی گئی ہے۔

Supreme Court
Supreme Court
author img

By

Published : Apr 10, 2020, 8:46 PM IST

بھارتی تارکین وطن خلیجی ممالک میں غیر محفوظ حالات میں زندگی گزار رہے ہیں۔

پرواسی لیگل سیل نے کہا ہے کہ ان مزدوروں کے اہل خانہ کو مالی مدد فراہم کی جانی چاہئے جو کووڈ 19 کے باعث بے روزگار کردیے گئے ہیں۔

لاک ڈاؤن کے بعد متعدد خلیجی ممالک میں مزدوروں کو لیبر کیمپ میں رکھا گیا ہے، جہاں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے۔

درخواست گزار نے کہا ہے کہ ایک ایک کمرے میں تقریباً 10 مزدور کو رکھا گیا ہے۔

اس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ صحت کی دیکھ بھال کی سہولیات کی کمی کی وجہ سے تارکین وطن کے پازیٹیو پائے جانے کے بعد بھی خلیجی ممالک کورونا وائرس کے علاج سے انکار کر رہے ہیں اور ایسی صورت میں وہ تارکین وطن سے زیادہ اپنے شہریوں کو ترجیح دے رہے ہیں۔

یہ بات بھی پریشان کن ہے کہ تارکین وطن مزدوروں کے لئے قطر کا سب سے بڑا مزدور کیمپ ایک مجازی جیل سا بن گیا ہے اور مجموعی طور پر لاک ڈاؤن میں سیکڑوں تعمیراتی مزدور کوویڈ ۔19 سے متاثر ہیں۔

اسی طرح کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایران کے قم شہر سے بھارتی عازمین کو واپس لائیں۔

عدالت نے درخواست گزار کی عرضی خارج کردی ہے اور کہا ہے کہ جب حکومت پہلے ہی اقدامات کررہی تھی تو مداخلت نہ کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.