غیر ملکی بازاروں میں خام تیل میں نرمی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ سنگاپور میں لندن برینٹ کم ہو کر 69 ڈالر فی بیرل سے کم ہو گیا۔ قومی دارالحکومت میں پیٹرول ابھی 91.17 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 81.47 روپے فی لیٹر ہے۔ 27 فروری کو ان دونوں کی قیمتوں میں 24 پیسے اور 15 پیسے کا اضافہ درج ہوا تھا اور ان دونوں کی قیمتیں پورے ملک میں ریکارڈ سطح پر ہیں۔
آئل مارکیٹنگ گورنمنٹ کمپنی انڈین آئل کے مطابق آج ان دونوں ایندھن کی قیمتیں مستحکم ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات ہونے کی وجہ سے پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی جا رہی ہے۔
یو این آئی