ETV Bharat / state

مسلسل آٹھویں دن پیٹرول ڈیزل کے دام مستحکم - urdu news

بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں گراوٹ کے باوجود پیٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

مسلسل آٹھویں دن پٹرول ڈیزل کے دام مستحکم

author img

By

Published : Apr 7, 2021, 1:58 PM IST

نئی دہلی: بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں گراوٹ کے باوجود آج گھریلو سطح پر مسلسل آٹھویں روز پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

تیس مارچ کو دہلی میں پیٹرول 22 پیسے کم ہو کر 90.56 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 23 پیسے کی کمی کے ساتھ 80.87 روپے فی لیٹر پر آگیا تھا۔

آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق بدھ کو پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

پوری دنیا میں کورونا کا قہر جاری ہے اور کئی ممالک میں اس سے مانگ متاثر ہونے کے خدشے کے پیش نظر کل بین الاقوامی مارکٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں زبردست گراوٹ آئی۔ لندن برینٹ کروڈ 62 ڈالر فی بیرل سے نیچے اتر چکا ہے۔

ملک کے چاروں میٹرو شہروں میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت اس طرح ہے: -

شہر کا نام پیٹرول روپے فی لیٹر ڈیزل روپے فی لیٹر

دہلی 90.56 80.87

ممبئی 96.98 87.96

چنئی 92.58 85.88

کولکتہ 90.77 83.75

For All Latest Updates

TAGGED:

petrol
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.