ETV Bharat / state

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 14ویں دن بھی مستحکم

author img

By

Published : Nov 18, 2021, 12:59 PM IST

پٹرول ڈیزل کی قیمتیں قومی دارالحکومت دہلی سمیت ملک بھر میں لگاتار چودہویں دن بھی ریکارڈ سطح پر برقرار ہیں۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 14ویں دن بھی مستحکم
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 14ویں دن بھی مستحکم

نئی دہلی: بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں نرمی کے باجود گھریلو سرکاری تیل کی مارکیٹنگ کمپنیوں نے آج پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی کمی نہیں کی ہے جس سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں قومی دارالحکومت دہلی سمیت ملک بھر میں لگاتار چودہویں دن بھی ریکارڈ سطح پر برقرار ہیں۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، پھر بھی ملکی کمپنیوں میں دونوں ایندھنوں کی قیمتوں میں کوئی کمی نہیں آئی ہے۔

دارالحکومت دہلی میں ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ (آئی او سی ایل ) کے پمپ پر پٹرول 103.97 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 86.67 روپے فی لیٹر فروخت ہورہا ہے۔

مزید پڑھیں:

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی کے بنیاد پر نئی قیمتیں ہر روز صبح 6 بجے سے لاگو ہوتی ہیں۔ آج ملک کے چار بڑے میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کچھ یوں رہیں:

شہر کا نام——پٹرول (روپے/لیٹر)——(ڈیزل روپے/لیٹر)

دہلی ————103.97-————— 86.67

ممبئی-———109.98—————— 94.14

چنئی ————101.40 —————— 91.43

کولکتہ ———104.67——————-89.79

یواین آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.