عرضی میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں کو طلبا سے بقایا پیسے وصولنے سے روکا جائے۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے جب لوگوں کا کاروبار بری طرح متاثر ہوا ہے۔ لوگوں کو تنخواہ نہیں مل رہی ہے، فیس کی ادائیگی ممکن نہیں ہے۔
فی الحال آنے والے سمسٹر کی فیس ادا کرنا ممکن نہیں ہے۔ اگر فیس کی عدم ادائیگی کے سبب طلبا کی تعلیم میں خلل پڑتا ہے تو یہ ان کے تعلیم کے حق کی خلاف ورزی ہوگی۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ تعلیم کے حق سے مراد مستقل اور بلاتعطل تعلیم ہے۔ زیادہ تر والدین اور طلبا قرض کے ساتھ تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ اگر ایسی صورتحال میں ان سے فیس وصول کرنے کے لئے دباؤ ڈالا گیا تو ان کی پریشانی مزید بڑھ جائے گی۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ حکام نے کالج اور یونیورسٹی کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں لیا ہے۔ اس کی وجہ سے طلباء اور ان کے والدین ذہنی دباؤ میں آگئے ہیں۔