ETV Bharat / state

Persistent Rain In Delhi دہلی میں پھر موسلا دھار بارش - آج علی الصباح بارش شروع ہوگئی

ایک بار پھر قومی دارالحکومت دہلی میں موسلا دھار بارش نے عوام کی پریشانی بڑھا دی ہے۔ بدھ یعنی 26 جولائی کی صبح سے بارش ہورہی ہے۔ جس سے سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا ہے، گاڑیوں کو نکالنے میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

دہلی میں پھر موسلا دھار بارش
دہلی میں پھر موسلا دھار بارش
author img

By

Published : Jul 26, 2023, 11:56 AM IST

دہلی میں پھر موسلا دھار بارش

نئی دہلی: قومی دارالحکومت دہلی میں کچھ دنوں کے وقفے کے بعد آج علی الصباح بارش شروع ہوگئی اور تادم تحریر بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ اس موسلا دھار بارش سے جہاں دہلی والوں کو امس بھری گرمی سے راحت ملی ہے تو وہیں بارش کے باعث جگہ جگہ سڑکوں پر پانی بھرنے سے راہگیروں کو سخت دشواریوں کا سامنا ہے۔ جس کی وجہ سے ٹریفک جام کے مناظر دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ دہلی کی مصروف ترین شاہراہ منڈی ہاؤس کے علاوہ رنگ روڈ اور دیگر مقامات پر بھی حالات اسی طرح نظر آرہے ہیں ۔ محکمۂ موسمیات نے شدید بارشوں کے حوالے سے وارننگ بھی جاری کر دی ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق 26 اور27 جولائی کو اتراکھنڈ، ہماچل پردیش، ہریانہ اور مغربی اتر پردیش میں شدید بارش ہوں گی۔ ہماچل پردیش کے کولو میں منگل کو بادل پھٹنے کے بعد دو پل بہہ گئے اور کئی مقامات پر سڑکیں ٹوٹ گئیں، جس کے بعد محکمۂ موسمیات نے ریاست میں شدید بارش کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Monsoon Session 2023 منی پور تشدد پر پارلیمنٹ کے باہر اپوزیشن ارکان کا رات بھر احتجاج

اس کے علاوہ آئی ایم ڈی نے مشرقی وسطی ہندوستان میں بھاری بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بارش اور سیلاب کی وجہ سے دہلی میں زبردست تباہی ہوئی تھی جس کو ابھی لوگ بھول بھی نہیں پائے ہیں کہ آج سے پھر بارش شروع ہوگئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.