گزشتہ 6 مارچ کو ہائی کورٹ نے دہلی کے تمام اسپتالز کو ہدایت جاری کی تھی کہ وہ فسادات کے دوران ہلاک ہوئے لوگوں کی پوسٹ پارٹم کرتے وقت ان کی ویڈیو گرافی کرائیں، جسٹس سدھارتھ مردول کی صدارت والی بنچ نے تمام لاشوں کے ڈی این آے نمونے کو 11 مارچ تک محفوظ رکھنے کا حکم دیا تھا۔
عدالت نے کہا تھا کہ لاوارث لاشوں کی آخری رسومات 11 مارچ تک نا کریں، عدالت نے یہ حکم ایک دائر کی گئی عرضی پر سماعت کے دوران دیا تھا، محمد عارف نامی ایک شخص نے اپنے رشتہ دار کو تلاش کرنے کے لیے یہ عرضی دائر کی تھی۔
سماعت کے دوران دہلی پولیس نے عدالت کو بتایا کہ عرضی دائر کرنے والے شخص کے رشتہ دار حمزہ کی لاش گوکل پوری کے نالے سے برآمد کی گئی تھی، اس کا پوسٹ مارٹم رام منوہر لوہیا اپتال میں کرایا جائے گا۔
سماعت کے دوران عدالت نے پولیس کو ہدایت دی تھی کہ وہ تمام لاوارث لاشوں کے بارے میں ان کی تصاویر اور مکمل معلومات کے ساتھ اپنی ویب سائٹ پر اپلوڈ کریں۔