ETV Bharat / state

Attar Market in Delhi عطر فروشوں نے دریا گنج دہلی کی فضا کو معطر کردیا

author img

By

Published : Apr 23, 2023, 11:42 AM IST

دہلی کے قدیم علاقے دریا گنج میں واقع شو رومز کو اس طرح سے سجایا کیا جاتا ہے کہ لوگ عطر کی خوشبو کی گرفت میں آجاتے ہیں۔ اور لب سڑک برنروں میں جلتے بخور اور خوشبو دونوں سے نکلنے والی خوشبو دریا گنج اور قرب وجوار کی فضا کو معطر کر رہی ہے۔ Perfume in Daryaganj

Attar Market in Delhi
Attar Market in Delhi
عطر فروشوں نے دریا گنج دہلی کی فضا کو معطر کردیا

نئی دہلی: ماہ مقدس میں مسلمان روزہ رکھنے کے ساتھ ساتھ عبادات کا بھی خصوصی اہتمام کرتے ہیں اور ان عبادات کے لیے تیاریاں بھی کچھ خاص انداز میں کی جاتی ہیں۔ رمضان المبارک میں عبادت کے لیے لباس اور عطر کا بھی ایک اہم کردار رہتا ہے ایسے میں لوگ مختلف قسم کی خوشبو تلاش کرنے میں بھی کافی وقت صرف کردیتے ہیں۔ بازار میں ہر طرح کی ملکی اور غیر ملکی پرفیومز دستیاب ہیں لیکن پاکیزگی کے پیش نظر رمضان المبارک میں عوام کی بڑی تعداد عطر کے استعمال کو ہی ترجیح دیتی ہے جس کے باعث کاروبار سے منسلک افراد کے روزگار میں بھی غیر معمولی اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔

دارالحکومت دہلی کا نظام الدین ہو یا پرانی دہلی کا جامع مسجد علاقہ عطر کے تمام شو روم خریداروں سے بھرے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ حالانکہ پہلے عطر کی خریداری کے لیے عوام کو نظام الدین جانا پڑتا تھا تاہم اب ایسا نہیں ہے اب دہلی کے مسلم اکثریتی علاقوں میں اپنی خوشبو بکھیرنے کے لیے مسلسل نئے نئے شو روم کھولے جا رہے ہیں۔ ان شو رومز کو اس طرح سے آراستہ کیا جاتا ہے کہ لوگ عطر کی خوشبو کی گرفت میں آ جاتے ہیں۔ اور لب سڑک برنروں میں جلتے بخور اور خوشبو دونوں سے نکلنے والی خوشبو دریا گنج اور کرب وجوار کی فضا کو معطر کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے آیاز پرفیومز سے بات کی جس میں انہوں نے بتایا کہ ہمارا عطر دیگر پرفیومز سے مختلف ہے ہم برسوں سے بین الاقوامی اور مہنگے ترین پرفیومز سے مماثلت رکھنے والی خوشبوؤں کو سستے داموں میں دستیاب کراتے آ رہے ہیں ہمارے پاس 10 روپے کی قیمت سے عطر موجود ہے۔ ایاز پرفیومز نامی شوروم دہلی کے دریا گنج علاقہ میں کھولا گیا ہے جہاں پر شاہی امام سید احمد بخاری بھی افتتاحی تقریب میں شامل ہوئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.