ETV Bharat / state

دہلی: نابالغ دے رہے بڑے جرائم کو انجام

دارالحکومت میں سنگین جرائم میں اب نابالغوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ پیر کے روز کھیالہ علاقے کی ایک دل دہلا دینے والی ویڈیو بھی سامنے آئی جس میں نابالغوں نے ایک شخص کو 70 بار چاقو سے حملہ کر کے ہلاک کردیا۔

author img

By

Published : Jul 14, 2020, 12:13 PM IST

دہلی: نابالغ دے رہے بڑے جرائم کو انجام
دہلی: نابالغ دے رہے بڑے جرائم کو انجام

نابالغوں کے جرم میں ملوث ہونے کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ دہلی میں روزانہ آٹھ نابالغ بچے پکڑے جا رہے ہیں۔ ان میں سے 3 سنگین جرائم میں پکڑے جارہے ہیں۔

دہلی: نابالغ دے رہے بڑے جرائم کو انجام

دہلی پولیس کے ریٹائرڈ اے سی پی وید بھوشن نے بتایا کہ دارالحکومت دہلی میں نابالغ مستقل طور پر واردات کو انجام دے رہے ہیں کیونکہ انہیں قانون کی خامیوں کا پتہ ہے۔

وہ جانتے ہیں کہ پولیس انہیں گرفتار نہیں کرے گی۔ ان کے خلاف سخت کارروائی نہیں کی جا سکتی۔ یہی وجہ ہے کہ بہت سے گروہ نابالغوں کو چوری، اسنیچنگ، لوٹ مار اور یہاں تک کہ قتل کے لئے بھی استعمال کرتے ہیں۔ ایسے واردات کی روک تھام کے لئے قانون میں تبدیلی کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیرون ملک جرم کی سنگینی کے پیش نظر کارروائی کی جاتی ہے یہاں تک کہ اگر ملزم نابالغ ہی کیوں نہ ہو۔

موجودہ وقت میں اوسطاً آٹھ نابالغ روزانہ پولیس کے ذریعے پکڑے جا رہے ہیں۔

دہلی پولیس
دہلی پولیس

دہلی پولیس کے اعداد و شمار کے مطابق دہلی کے مختلف اضلاع کی پولیس نے نابالغوں کے خلاف 1066 مقدمات درج کیے ہیں۔

وہیں 313 نابالغوں کے خلاف ڈی ڈی انٹری کی گئی ہے۔ گرفتار نابالغوں میں سے 339 انتہائی سنگین جرم میں پکڑے گئے ہیں۔ جبکہ 923 نابالغ کم سنگین جرم میں پکڑے گئے ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق سنگین جرائم میں ملوث 59 کم سن بچوں کو مشاورت کے بعد رہا کیا گیا۔ اسی دوران معمولی جرائم کے لئے مشاورت کے بعد 637 نابالغوں کو رہا کیا گیا۔

وہیں 500 سے زائد نابالغوں کو جوینائل ہوم میں بھیجا گیا ہے۔ ان میں سے 279 نابالغ سنگین جرائم میں ملوث تھے جبکہ 256 نابالغ عام جرائم میں ملوث تھے۔

یہ بھی پڑھیں: دہلی فسادات: 'سیاسی رہنماؤں کے کردار کا کوئی ثبوت نہیں'

ریٹائرڈ اے سی پی وید بھوشن نے کہا کہ اس طرح کے واردات کی روک تھام کے لئے نابالغ کے اہل خانہ کے خلاف کارروائی کی جانی چاہئے۔ انہیں یہ خیال رکھنا چاہئے کہ ان کے بچے غلط راستے پر نہ چلیں۔

انہوں نے بتایا کہ نربھیا واقعے میں سب سے زیادہ بربریت کرنے والا اس لیے بچ گیا کیوںکہ وہ نابالغ تھا۔ لوگ اس کا فائدہ اٹھا رہے ہیں اور نابالغوں کو استعمال کررہے ہیں۔

اس طرح کے بہت سارے معاملات بھی سامنے آرہے ہیں جن میں کنبہ کے افراد نابالغ لڑکیوں کو اپنے اوپر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے بد سلوکی میں ملوث کرتے ہیں۔ ایسے واقعے میں جھوٹے الزام کی وجہ سے متاثرہ افراد جیل جاتے ہیں، معاشرے میں ان کا امیج خراب ہوجاتا ہے۔ حکومت کو بھی ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے سوچنا ہوگا۔

دہلی میں نابالغوں کے خلاف ایف آئی آر مدر جہ ذیل ہیں۔

  • دوارکا 260
  • آؤٹوردہلی 111
  • آؤٹر شمالی دہلی 78
  • وسطی دہلی 72
  • شمال مشرق دہلی 69
  • شمال مغرب دہلی 60
  • مشرقی دہلی 60
  • شاہدرہ دہلی 59
  • مغربی دہلی 54

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.