ETV Bharat / state

Atishi on Relief Camp پانی کی سطح خطرے کے نشان سے نیچے آنے تک لوگ گھر واپس نہ جائیں، آتشی - دہلی کی وزیر آتشی

دہلی ٹریفک پولیس نے جمنا ندی کے پانی کی سطح کم ہونے کے بعد کئی سڑکوں کو ٹریفک کے لیے کھول دیا ہے۔

دہلی کی وزیر آتشی
دہلی کی وزیر آتشی
author img

By

Published : Jul 17, 2023, 6:48 PM IST

نئی دہلی: دہلی کی وزیر آتشی نے پیر کو راحت کیمپوں میں رہنے والے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے گھروں کو واپس نہ جائیں جب تک کہ سیلاب کا پانی خطرے کے نشان سے نیچے نہ آجائے۔

آتشی نے اپنے ٹویٹ میں کہا، "اتوار کو ہریانہ کے کچھ علاقوں میں شدید بارش کی وجہ سے، آج جمنا کی آبی سطح میں قدرے اضافہ ہو رہا ہے۔ سینٹرل واٹر کمیشن (سی ڈبلیو سی) نے اندازہ لگایا ہے کہ رات کو پانی کی سطح 206.1 میٹر تک پہنچ سکتی ہے۔ اس سے دہلی کے لوگوں کو کوئی خطرہ نہیں ہے، لیکن ریلیف کیمپوں میں رہنے والے تمام لوگوں سے درخواست ہے کہ وہ ابھی اپنے گھروں کو واپس نہ جائیں اور پانی کی سطح خطرے کے نشان سے نیچے آنے کے بعد ہی جائیں۔

دریں اثنا، دہلی ٹریفک پولیس نے جمنا ندی کے پانی کی سطح کم ہونے کے بعد کئی سڑکوں کو ٹریفک کے لیے کھول دیا ہے۔ وزیرآباد فلائی اوور سے مجنو کا ٹیلا سے رنگ روڈ پر آئی ایس بی ٹی کشمیری گیٹ کے درمیان دونوں کیریج وے پر درمیانی اور ہلکی گاڑیوں کے لیے، آئی ایس بی ٹی کشمیری گیٹ سے سلیم گڑھ بائی پاس ہوتے ہوئے آئی پی فلائی اوور تک کیریج وے پر درمیانی اور ہلکی گاڑیوں کی آمدورفت کی اجازت ہے۔ پولیس نے مسافروں کو مشورہ دیا کہ وہ آئی پی فلائی اوور سے ٹھیک پہلے پانی بھر جانے کی وجہ سے وکاس مارگ کی طرف بائیں مڑیں اور پھر سرائے کالے خان کی طرف جانے کے لئے لوپ یا یو ٹرن لیں۔

یہ بھی پڑھیں: پینتالیس برسوں میں پہلی بار جمنا ندی کا پانی تاج محل کی دیوار تک پہنچا

ٹریفک حکام نے بتایا کہ سرائے کالے خان سے آئی پی فلائی اوور تک گیتا کالونی انڈر پاس سےآئی ایس بی ٹی کی طرف رنگ روڈ کیریج وے ہنومان سیتو کے راستے درمیانی اور ہلکی گاڑیوں کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ مکربہ سے وزیرآباد تک بیرونی رنگ روڈ، دونوں کیریج ویز کو ہلکی گاڑیوں اور بسوں کے لیے کھول دیا گیا ہے، جبکہ دنگ روڈ راج گھاٹ سے شانتی ون-منکی برج-جمنا بازار ابھی بھی بند ہے۔

یواین آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.