ETV Bharat / state

بیرون دہلی کے لوگ گھر لوٹنے پر مجبور

شمال مشرقی دہلی کے جعفرآباد میں ہو رہے تشدد سے ڈر کر لوگ دوسرے جگہ منتقل ہونے پر مجبور ہیں۔

author img

By

Published : Feb 26, 2020, 9:17 AM IST

Updated : Mar 2, 2020, 2:49 PM IST

دہلی:دہشت کے سائے سے نکل کر وطن واپس لوٹتے لوگ

دہلی کا جعفرآباد ان علاقوں میں سے ہے، جہاں گزشتہ 3 دنوں سے تشدد جاری ہے جس میں ابھی تک 17 لوگ ہلاک ہوئے ہیں تو دیگر زخمی ہیں۔

دہلی:دہشت کے سائے سے نکل کر وطن واپس لوٹتے لوگ۔ویڈیو

ان سب کا اثر یہ ہوا ہے کہ یہاں رہنے والے دوسرے ریاستوں کے لوگ اپنے گھروں کو واپس جارہے ہیں۔

ان میں کئی ایسے بھی ہیں، جو اپنے گھر نہیں جا سکتے لیکن دوسرے علاقے میں اپنے عزیز و اقارب کے یہاں منتقل ہو رہے ہیں ۔

گزشتہ رات تقریبا 9 بجے سے 11 بجے کے درمیان ایسے سینکڑوں لوگ سڑک پر نظر آئے، جو اپنے ساز و سامان کے ساتھ اپنے گھر واپس لوٹ رہے تھے،ان میں ہندو مسلم سبھی شامل تھے۔

ان میں ایک آٹو ڈرائیور انیل بھی تھے، جوجعفرآباد میں رہ کر کرایہ کا آٹو چلاتے ہیں۔ لیکن حالیہ دنوں میں ہوئے تشدد سے ڈر کر وہ اپنے رشتہ دار کے یہاں آنند ویہار جا رہے تھے،

وہیں کچھ ایسے بھی نوجوان ملے جو اپنے گھر مرادآباد واپس جا رہے تھے. ان کا کہنا تھا کہ تشدد کی وجہ ہم لوگ کام چھوڑ کر جانے پر مجبور ہیں۔

اسی بھیڑ میں ایک 12 برس کا بچہ بھی ملا، جو دہلی گھومنے کے لئے اپنے بھائیوں کے پاس آیا تھا۔ اس نے بتایا کہ 10 دن میں دہلی کا تجربہ کافی اچھا رہا لیکن اس دو دن میں ہوئے تشدد کے پیش نظر دہشت کے سائے سے نکل کر گھر واپس لوٹ رہے ہیں۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 2:49 PM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.