ETV Bharat / state

'ایودھیا فیصلے پر لوگوں نے ملک کے مفاد کو سب سے مقدم سمجھا'

وزیر اعظم نریندر مودی نے من کی بات پروگرام  میں کہا کہ اجودھیا معاملہ میں سپریم کورٹ کے فیصلہ کے بعد ملک میں جس طرح کا رد عمل دیکھنے کو ملا اس سےثابت ہو گیا کہ ہم وطنوں نے ملک کے مفاد کو سب سے مقدم سمجھا۔

author img

By

Published : Nov 24, 2019, 1:51 PM IST

اجودھیا فیصلہ پر لوگوں نے ملک کے مفاد کو سب سے مقدم سمجھا

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے ماہانہ’من کی بات‘ پروگرام میں ملک کے باشندوں کو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ' گزشتہ’من کی بات‘ میں، میں نے 2010 میں اجودھیا معاملہ میں آئے الہ آباد ہائی کورٹ کے فیصلہ کے بارے میں کہا تھا کہ ملک نے تب کس طرح سے امن اور بھائی چارہ بنائے رکھا تھا۔ فیصلہ آنے کے پہلے بھی اور فیصلہ آنے کے بعد بھی۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے من کی بات پروگرام میں کہا کہ 'جب 9 نومبر 2019 کو سپریم کورٹ کا فیصلہ آیا تو 130 کروڑ بھارتیوں نے پھر سے ثابت کر دیا کہ ان کے لیے ملک کے مفادسے بڑھ کچھ نہیں ہے۔ ملک میں امن، اتحاد اور خیر سگالی کی قیمت سب سے اوپر ہیں۔ رام مندر پر جب فیصلہ آیا تو پورے ملک نے اسے دل کھول کر گلے لگایا۔ انتہائی تحمل اور بردباری کے ساتھ قبول کیا'۔

انہوں نے کہا’کہ ' ملک کے باشندوں کا شکریہ۔ انہوں نے، جس طرح کے صبر، تحمل اور پختگی کا ثبوت دیا ہے، اس کے لئے خاص طور سےشکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ 'ایک طرف جہاں طویل وقت کے بعد قانونی جنگ ختم ہوئی ہے وہیں دوسری طرف عدلیہ کے تئیں ملک کا احترام اور بڑھا ہے۔ صحیح معنوں میں یہ فیصلہ ہماری عدلیہ کے لئے بھی سنگ میل ثابت ہوا ہے۔ سپریم کورٹ کے اس تاریخی فیصلے کے بعد اب ملک نئی توقعات اور نئی امنگوں کے ساتھ نئے راستہ پر، نئے ارادے لے کر چل پڑا ہے۔ نیا بھارت اسی احساس کو اپنانے کی طرف سے امن، اتحاد اور خیر سگالی کے ساتھ آگے بڑھے یہی ہم سب کی خواہش ہے'۔

sample description
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.