شہر میں ایک جانب جہاں فلک بوس عمارتوں کے ساتھ ساتھ بنیادی ضروریات کے تمام تر وسائل موجود ہیں تو وہیں اس کے برعکس مختلف سیکٹروں میں آباد گاؤں کی صورتحال اس سے بالکل مختلف ہے۔
گاؤں کے لوگ پانی اور بنیادی سہولتوں کے فقدان سے نبرد آزما ہیں۔
نوئیڈا کے سیکٹر 51 میں واقع ہوشیار پور گاؤں میں گزشتہ ایک ہفتے سے پانی کی سپلائی نہیں ہو رہی ہے۔ مقامی لوگ میں افراتفری کا شکار ہیں اور انتظامیہ کی بے توجہی کے سبب لوگوں مایوسی اور ناراضگی پائی جا رہی ہے۔
انتظامیہ سے ناراض ہوشیار پور گاؤں کے لوگوں نے جم کر ہنگامہ کیا جس کے بعد انتظامیہ کے افسران بیدار ہوئے اور گاؤں میں پانی کے دو ٹینکر روانہ کیے۔
علاقے کی آباد کے حساب سے پانی کی فراہمی ناقابل اطمینان تھی، پانی کا ٹینکر علاقے میں آتے دیکھ لوگوں کا ہجوم پانی لینے کے لیےامڈ پڑا اور اس تعلق سے لوگوں میں نوک جھونک کے واقعات پیش آئے۔
واضح رہے کہ ملک کے اکثر شہروں میں پانی کی کافی قلت پائی جارہی ہے جس میں چیننئی ، حیدرآباد جیسے شہر قابل ذکر ہیں۔اور چند علاقے شدید بارش کی وجہ سے سیلاب کی زد میں ہیں۔
انھیں سب وجوہات کی بنأ پر ملک کے اکثر شہروں میں پینے کے پانی کی کافی قلت دیکھنے کو مل رہی ہے۔