ETV Bharat / state

دہلی میں بارش کے ابھی کوئی آثار نہیں

دارالحکومت دہلی میں بارش نہیں ہونے کے سبب لوگوں کو شدید گرمی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ حالانکہ گزشتہ روز جزوی طورپر آسمان میں بادل چھائے رہے۔

دہلی میں بارش کے ابھی کوئی آثار نہیں
دہلی میں بارش کے ابھی کوئی آثار نہیں
author img

By

Published : Jul 6, 2021, 6:12 AM IST

نئی دہلی: راجدھانی دہلی میں بارش کے کوئی آثار نظر نہیں آرہے ہیں۔ گزشتہ دو دن پہلے ہوئی بارش سے ملی راحت کے بعد لوگوں کو پھر سے گرمی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی سمیت مغربی اترپردیش کے باقی حصوں اور ہریانہ، پنجاب، راجستھان کے کچھ حصوں میں 10 جولائی کے آس پاس مانسون کے آگے بڑھنے کے لئے حالات کا موافق رہنے کا اندازہ ہے۔

مزید پڑھیں:دہلی میں بارش، لوگوں کو گرمی سے راحت

راجدھانی میں پیر کو جزوی طورپر بادل چھائے رہے جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری سیلسیس اور کم از کم 29 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا پھر بھی ریاست کے باشندوں کو چلچلاتی گرمی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ یہاں دن میں 11 کلومیٹر کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کی سطح 41 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.