کونسلر نے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کو خط لکھ کر قرنطینہ مرکز کو منتقل کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ گفتگو کے دوران ، جنوبی دہلی میونسپل کارپوریشن کے پنجابی باغ علاقے سے تعلق رکھنے والے کونسلر، کیلاش سنکلا نے کچھ دن قبل ہی پنجابی باغ کے رہائشی علاقے کے اندر بنائے گئے قرنطینہ مرکز اور شیلٹر ہوم کی جانب سے ایک اعتراض داخل کیا تھا۔
دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو بھی ایک خط لکھا گیا تھا۔ لیکن ابھی تک نہ تو اس خط کا جواب آیا ہے اور نہ ہی اس قرنطینہ مرکز کو منتقل کیا گیا ہے۔
مقامی افراد اس سے بہت پریشان ہیں اور مطالبہ کررہے ہیں کہ جلد از جلد اس قرنطینہ مرکز کو یہاں سے دور کردیا جائے ، ورنہ ، مقامی آر ڈبلیو اے کے لوگ دہلی حکومت کی مخالفت کے لئے سڑکوں پر آجائیں گے۔