ETV Bharat / state

یوم کھیل پر فریڈم رن

author img

By

Published : Aug 27, 2020, 5:39 PM IST

پیفی فٹ انڈیا فریڈم رن 29 اگست سے 7 ستمبر تک منعقد کیا جائے گا۔

یوم کھیل پر فریڈم رن
یوم کھیل پر فریڈم رن

فزیکل ایجوکیشن فاؤنڈیشن آف انڈیا (پی ای ایف آئی) وزارت اسپورٹس اینڈ یوتھ ویلفیئر ، حکومت ہند کے زیر اہتمام فٹ انڈیا مہم کے تحت قومی یوم کھیل 29 اگست سے 10 روزہ پیفی فٹ انڈیا فریڈم رن کا اہتمام کررہی ہے۔

رن کے آرگنائزنگ سکریٹری ترون کمار شرما نے بتایا کہ اس مہم میں فزیکل ایجوکیشن فاؤنڈیشن آف انڈیا کے زیر اہتمام پیفی فٹ انڈیا فریڈم رن کا انعقاد کیا جارہا ہے ، جو 29 اگست سے 7 ستمبر تک 10 دن تک جاری رہے گا۔

فٹ انڈیا فریڈم رن کے ذریعے پیفئی کی کوشش ہے کہ تمام ہندوستانیوں کو آزادی کے 73 سال مکمل ہونے کے موقع پر لوگوں کو صحت کے حوالے سے بیدار اور یوم کھیل ہاکی کے جادوگر میجر دھیانچند کے یوم پیدائش 29 اگست کو انہیں سچی خراج عقیدت پیش کیا جائے ۔

اس ایونٹ کے ساتھ پیفئی غیر فعال کو فعال میں تبدیل کرنے کی مہم کو کامیاب بنانا چاہتا ہے۔ پیفئی اپنی تمام ریاستی اکائیوں کے ساتھ ، زیادہ تر طلباء ،فزیکل اساتذہ ، تربیت کار اور معاشرے کے ہر طبقے کو شامل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

اس پروگرام کے میڈیا انچارج ڈاکٹر شرد کمار شرما نے بتایا کہ اس ورچوئل رن میں ملک بھر سے 5 لاکھ سے زیادہ افراد کی شرکت متوقع ہے۔

پیفئی نے تمام شہریوں سے اپیل کی ہے کہ کوئی بھی اس رجسٹریشن کے لئے فراہم کردہ لنک پر رجسٹریشن کرکے حصہ لے سکتا ہے اور صحت مند شہریوں کے ذریعہ ہندوستان کو خوشحال بنانے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

پیفئی نے پورے ہندوستان سے ایونٹ میں 5 لاکھ افراد کو شامل کرنے کا ہدف بنایا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.