ETV Bharat / state

قزاقستان میں طیارہ حادثہ ، 14 ہلاک

author img

By

Published : Dec 27, 2019, 10:31 AM IST

بیک ایئر کمپنی سے وابستہ ایک طیارہ قزاقستان کے الماتی شہر کے قریب پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا، طیارے میں 100 افراد سوار تھے، جن میں سے 14 افراد کے ہلاک ہونے کی خبر ہے۔

قازقستان میں طیارہ گر کر تباہ ہوگیا
قازقستان میں طیارہ گر کر تباہ ہوگیا

اطلاعات کے مطابق طیارہ پرواز کے دوران دو منزلہ عمارت سے ٹکرا گیا۔ جس کے نتیجے میں یہ حادثہ پیش آیا۔
فیس بک پوسٹ میں الماتی ائیرپورٹ حکام نے کہا کہ کچھ لوگ اس حادثے میں بچ گئے ہیں۔ لیکن تعداد کی تصدیق ہونا باقی ہے۔
طیارے میں 95 مسافر اور عملے کے پانچ ارکان سوار تھے۔
طیارہ الماتی سے قزاقستان کے دارالحکومت نور سلطان جا رہا تھا۔ فی الحال ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
قزاقستان کی حکومت نے واقعے کی تحقیقات کے لیے ایک خصوصی کمیشن تشکیل دی ہے۔
وزارت نے مزید کہا، "کمیشن حادثے کی جگہ کی طرف جارہی ہے۔ جب تک واقعے کے حالات واضح نہیں ہوجاتے، اس نوعیت کے طیاروں کی تمام پروازیں معطل کردی جائیں گی۔"
طیارہ رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہوا، جہاں لوگوں کو نکالا جارہا ہے۔
ہوائی اڈے کے حکام نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے فضائی حادثے کے بعد 100 طیاروں کی پروازیں معطل کردی ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.