ETV Bharat / state

چٹ فنڈ ترمیمی بل پر پارلیمنٹ کی مہر - تین لاکھ روپے

چٹ فنڈ گھپلوں پر لگام لگانے او ر چھوٹے سرمایہ کاروں کی سیکورٹی کے لیے چٹ فنڈ ترمیمی بل 2019پر جمعرات کو پارلیمنٹ کی مہر لگ گئی۔

چٹ فنڈ ترمیمی بل پر پارلیمنٹ کی مہر
چٹ فنڈ ترمیمی بل پر پارلیمنٹ کی مہر
author img

By

Published : Nov 28, 2019, 6:05 PM IST

راجیہ سبھا نے چٹ فنڈ قانون1982میں ترمیم لانے والے اس بل کو صوتی ووٹ سے منظور کردیا۔ لوک سبھا اس بل کو پہلے ہی پاس کرچکی ہے۔

وزیر مملکت برائے خزانہ انوراگ ٹھاکر نے دو دن پہلے شروع ہوئی بحث کے بعد آج تقریباَ ایک گھنٹے تک چلی بحث کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ' وزیراعظم نریندر مودی نے چھوٹے اور غریب سرمایہ کاروں کو پیش نظر رکھتے ہوئے جامع مالیاتی نظام بنانے کی کوشش کی ہے'۔

اس بل میں انفرادی سرمایہ کارکے لیے ایک لاکھ روپے سے بڑھاکر تین لاکھ روپے تک رقم جمع کرنے کا التزام کیا گیا ہے جبکہ کمپنیوں کے لئے 13لاکھ سے بڑھا کر 18 لاکھ روپے کی رقم جمع کرنے کا التزام کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ فورمین کا کمیشن پانچ فیصد سے بڑھاکر سات فیصد کرنے کا التزام کیا گیا ہے۔ اس سے پہلے ہوئی بحث میں کانگریس کے دگوجے سنگھ،راشٹریہ جنتادل کے منوجھ جھا، کمار کیلکر اور بی جے پی کے شیو پرساد شکل ، انل اگروال، جی وی ایل نرسمہا راو وغیرہ نے حصہ لیا۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.