نئی دہلی: یکم اگست راجیہ سبھا نے آج بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں اور ان کی ترسیل کے نظام (قانونی سرگرمیوں کی ممانعت) ترمیمی بل 2022 کو اپوزیشن کے ہنگامے کے درمیان صوتی ووٹ سے منظور کیا۔ اس طرح آج اس بل کو پارلیمنٹ نے منظوری دے دی ہے۔ لوک سبھا پہلے ہی اس بل کو پاس کر چکی ہے۔ Parliament passes bill to ban funding of weapons of mass destruction
دو بار ایوان ملتوی ہونے کے بعد چیئرمین بھونیشور کلیتا نے احتجاج کرنے والے اپوزیشن ارکان سے اپیل کی کہ وہ اپنی نشستوں پر واپس آجائیں اور جب دوپہر دو بجے کارروائی شروع ہوئی تو ایوان کے وسط میں آکر بحث میں حصہ لیں۔ اس کے باوجود ارکان کا شور شرابہ جاری رہا اور بعض ارکان نظم و نسق پر سوال اٹھاتے بھی نظر آئے۔ اسی دوران کلیتا نے اس بل کو پاس کرانے کا عمل شروع کر دیا۔
مزید پڑھیں:
ہنگامہ آرائی کے درمیان یہ عمل مکمل ہوا اور بل کو صوتی ووٹ سے منظور کر لیا گیا۔ اگرچہ دراوڑ منیتر کزگم کے تروچی سیوا نے بل کی منظوری کے بعد ہنگامہ آرائی کے دوران اس کی منظوری کا مسئلہ اٹھایا، کلیتا نے کہا کہ جب ایوان میں ہنگامہ اور شور ہوتا ہے تو نظم و ضبط کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
یو این آئی۔