ETV Bharat / state

Air India Flight Emergency Landing پیرس جانے والی ایئر انڈیا فلائٹ کی دہلی میں ایمرجنسی لینڈنگ

پیرس جانے والی ایئر انڈیا کی پرواز نے دہلی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔ یہ لینڈنگ طیارے کے فلیپ میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے کرائی گئی ہے۔ جہاز میں کل 231 مسافر موجود تھے۔ Air India Flight Emergency Landing

author img

By

Published : Jan 4, 2023, 4:14 PM IST

Updated : Jan 4, 2023, 4:48 PM IST

Air India Flight Emergency Landing
Air India Flight Emergency Landing

دہلی: ایئر انڈیا کی پرواز نے دہلی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔ یہ فلائٹ دہلی سے پیرس جا رہی تھی۔ ڈی جی سی اے ذرائع کے مطابق ایئر انڈیا کی فلائٹ AI143 کو واپس بلایا گیا۔ فی الحال دہلی ہوائی اڈے پر جہاز کی محفوظ لینڈنگ کرا لی گئی ہے۔ طیارے میں کل 231 مسافر موجود تھے۔ بتایا جا رہا ہے کہ جہاز کے فلیپ میں تکنیکی خرابی کا پتہ چلا تھا۔ اس وجہ سے پرواز کی ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی۔ جانکاری کے لیے آپ کو بتاتے چلیں کہ فلیپ کسی بھی ہوائی جہاز کا ایک اہم حصہ ہوتا ہے۔ اس کے ذریعے لینڈنگ ایئر اسپیڈ کو کنٹرول کیا جاتا ہے۔ اگر فلیپ میں خرابی ہو تو لینڈنگ کے وقت ایئر اسپیڈ بڑھ جاتی ہے۔ اب ایئر انڈیا کے طیارے میں فلیپ میں مسئلہ درپیش ہوا، یہ ابھی تک واضح نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:

Plane Emergency Landing In Spain اسپین میں زچگی کا دھوکہ دے کر طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کروا دی گئی

Shamshabad Airport حیدرآباد کے شمس آباد ایئرپورٹ پر طیارہ کی ایمرجنسی لینڈنگ

یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ کسی طیارے کی ہنگامی لینڈنگ اس طرح ہوئی ہو۔ اس قسم کی ایمرجنسی لینڈنگ متعدد بار دیکھی گئی ہے۔ چند روز قبل حیدرآباد سے دبئی جانے والے ایئر انڈیا کے اے 320 طیارے میں تکنیکی خرابی پیدا ہوگئی تھی۔ پھر اس طیارے کی ہنگامی لینڈنگ ممبئی ایئرپورٹ پر کی گئی۔ فلائٹ نمبر AI-951 کے ہائیڈرولک سسٹم میں خرابی کے باعث طیارے کی ہنگامی طور پر لینڈنگ کرائی گئی تھی۔ اس دوران طیارے میں 143 مسافر سوار تھے۔ Air India Flight Emergency

اس سے قبل 6 دسمبر 2022 کو ریاست تلنگانہ کے شہر حیدرآباد کے شمس آباد ایئرپورٹ پر بھی ایک طیارے کی ایمرجنسی لینڈنگ کروائی گئی تھی۔ اس فلائٹ میں روانگی کے بعد اچانک تکنیکی خرابی پیدا ہوگئی جس کے بعد طیارہ کی دوبارہ ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کروانی پڑی۔ اسپائس جیٹ کے اس طیارہ نے ناسک کیلئے اڑان بھری تھی تاہم اڑان بھرنے کے کچھ دیر بعد ہی پائلٹ نے اس میں تکنیکی خرابی محسوس کی اور فوری طور پر اسی ایئرپورٹ کے ایرٹریفک کنٹرول سے رابطہ قائم کرتے ہوئے ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت مانگی جس کے بعد طیارے کو محفوظ طریقے سے اتارا گیا۔

Last Updated : Jan 4, 2023, 4:48 PM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.