ETV Bharat / state

پاکستانی حکومت نے دلیپ کمار اور راج کپور کے آبائی گھروں کو خریدنے کی منظوری دی - Famous Bollywood actors Dilip Kumar and Raj Kapoor

بالی ووڈ کے مشہور اداکار دلیپ کمار اور راج کپور کے پشاور میں واقع آبائی گھروں کو میوزیم میں تبدیل کیا جائے گا۔ اس کے لئے پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کی حکومت نے منظوری دے دی۔

پاکستانی حکومت نے دلیپ کمار اور راج کپور کے آبائی گھر کی خریداری کی منظوری دی

author img

By

Published : Jun 2, 2021, 1:09 PM IST

Updated : Jun 2, 2021, 1:42 PM IST

پشاور: پاکستان میں صوبہ خیبر پختونخوا کی حکومت نے منگل کے روز پشاور میں بالی ووڈ اداکار دلیپ کمار اور راج کپور کے آبائی گھروں کی خریداری کی منظوری دے دی ہے جسے میوزیم میں تبدیل کیا جائے گا۔

پشاور کے ضلع آیکت کیپٹن (ریٹائرڈ) خالد محمود نے اداکاروں کے گھروں کے موجودہ مالکان کے اعتراضات کو ختم کر دیا اور دونوں مکانات کو محکمہ آثار قدیمہ کے حوالے کرنے کا حکم دیا ہے۔

ضلع آیکت دفتر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 'دلیپ کمار اور راج کپور کے مکان حاصل کرنے والی زمین محکمہ یعنی ڈائریکٹر آثار قدیمہ اور عجائب گھر کے نام پر ہوگی۔'

ریاستی حکومت نے کپور کے گھر کی قیمت 1.5 کروڑ جبکہ کمار کے گھر کی قیمت 80 لاکھ روپے طے کی ہے۔

تاہم کپور کی آبائی حویلی کے مالک علی قادر نے 20 کروڑ روپے جبکہ کمار کے آبائی گھر کے مالک گل رحمان نے اس پراپرٹی کے لئے ساڑھے 3 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا تھا۔

Last Updated : Jun 2, 2021, 1:42 PM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.