بی جے پی کے سینئر ترجمان اور سابق مرکزی وزیر سید شاہنواز حسین نے کہا کہ پاکستان کے سپریم کورٹ کے ججوں کو پاکستان کے لیڈر’ را‘ اور ہندوستان کا جاسوس بتا رہے ہیں۔
پاکستانی وزیر اعظم عمران خان فوج کے سربراہ جنرل باجوا کے ہاتھ کی کٹھ پتلی ہیں۔ پاکستان میں کہا جاتا ہے 'کھاتہ نہ بہی جو باجوا کہیں وہی صحیح' لیکن اب پاکستان کی فوج میں بھی بغاوت کے سر اٹھنے لگے ہیں۔
بہت سے جنرل فوج کے سربراہ کے خلاف بغاوت کے موڈ میں آ گئے ہیں۔
مسٹر حسین نے کہا کہ سپریم کورٹ نے جنرل باجوا کی مدت کو چھ ماہ بڑھانے کا فیصلہ سنایا تو عمران خان حکومت اور پاکستان تحریک انصاف فوج کے سربراہ کے خلاف پروپیگنڈے میں لگ گئیں۔ پاکستانی وزیر اعظم کا اپنے ہی فوج کے سربراہ پر اعتماد نہیں رہا۔ فوج کے سربراہ کو سپریم کورٹ کے ججوں پر یقین نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہر کسی کو کسی دوسرے پر یقین نہیں رہا اور ہر کوئی ایک دوسرے کے خلاف سازش کرنے میں لگا ہے۔
چاروں طرف سے عدم اعتماد میں گھرا پاکستان اپنے ہی بنے جال میں بری طرح الجھ گیا ہے اور خانہ جنگی کی طرف بڑھ رہا ہے۔