ریاست جموں و کشمیر کو دی جانے والی خودمختاری کے خاتمے کے بھارت کے فیصلے پر پاکستان کی جانب سے ہوائی جہاز کی موجودہ معطلی کو انتقامی کارروائی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
ایر انڈیا کے آفیشیل ذرائع کے مطابق ' اس کا اثر بہت زیادہ ہوگا کیونکہ ہماری طویل فاصلہ طے کرنے والی پروازوں کے لئے پاکستانی فضائی حدود میں 2 سے 3 گھنٹے تک انتظار کرنا پڑے گا۔
مزید پڑھیں : جموں و کشمیر کے سلسلے میں امریکہ کی وضاحت
جموں و کشمیر کو خصوصی حیثیت ختم کرنے والے آئین کے آرٹیکل 370 کی منسوخی پر بھارت اور پاکستان کے مابین بڑھتی کشیدگی کے درمیان اسلام آباد نے بھارتی فضائیہ کے لئے نو میں سے تین ہوائی راستے بند کردیئے ہیں۔
اس طرح کے اقدام سے بھارت کی یورپ ، امریکہ، مشرق وسطی اور دیگر ممالک کے لئے پروازیں متاثر ہوں گی۔