ETV Bharat / state

پہاڑی بلاز نے کھوکھو سپر لیگ چمپئن شپ کا خطاب جیتا

کے کے ایف آئی 2021 سپر لیگ کھو کھو چیمپیئن شپ میں پہاڑی بلاز نے پینتھرس پر سات پوائنٹس سے جیت درج کرکے چیمپیئن کا اعزاز حاصل کیا۔

author img

By

Published : Feb 15, 2021, 10:26 PM IST

پہاڑی بلاز نے کھوکھو سپر لیگ چمپئن شپ کا خطاب جیتا
پہاڑی بلاز نے کھوکھو سپر لیگ چمپئن شپ کا خطاب جیتا

نئی دہلی: کے کے ایف آئی 2021 سپر لیگ کھو کھو چیمپیئن شپ میں پہاڑی بلاز کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مطاہرہ کرتے ہوئے خطابی جیت اپنے نام کیا اس ٹیم کے کپتان مہاراشٹر کے پرتیک وائکر نے جیت دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔

اندرا گاندھی انڈور اسٹیڈیم میں کھیلے گئے خطابی میچ میں پہاڑی بلاز نے پینتھرس پر سات پوائنٹس سے جیت درج کرکے چیمپیئن کا اعزاز حاصل کیا

خطابی میچ میں کپتان وائکر کی آل راؤنڈر کارکردگی کی بنیاد پر پہاڑی بلاز نے پینتھروں کو 31-25 سے ہرا دیا۔ وائکر نے دفاع کے دوران نیٹ پر ایک منٹ 50 سیکنڈ گزارے اور اپنی ٹیم کے لئے 11 پوائنٹس بنائے۔

مردوں میں فاتح اور رنر اپ ٹیم نے 2 لاکھ اور 1،50 لاکھ روپے کی انعامی رقم وصول کی جبکہ تیسری اور چوتھی پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں کو 50،000 روپے انعام ملے۔ اس ٹورنامنٹ میں خواتین کی دو ٹیموں نے حصہ لیا تھا اور دونوں کو 30،000 روپے ملے۔ مجموعی طور پر 7لاکھ 85 ہزار کی انعامی رقم تقسیم کی گئی۔

ویڈیو

ٹورنامنٹ میں عمدہ کارکردگی کے لئے مہاراشٹر کے تین کھلاڑیوں کو بہترین اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔ سولا پور کے رام جی کشیپ کو بہترین چیزر اور تھانے کے مہیش شنڈے کو بہترین رنر کے طور پر ایوارڈ دیا گیا، جس کے تحت ہر ایک کو 50،000 روپے ملے۔
مزید پڑھیں:

اشون کی آل راؤنڈر کارکردگی، بھارت جیت کی جانب گامزن

چیمپین شپ کا بہترین وزیر کا اعزاز کولہا پور کے ابھی نندن پاٹل نے جیتا۔ اس کے لئے ابھی نندن کو 75 ہزار روپے کا انعام دیا گیا۔ آندھرا پردیش کے پی سیوا ریڈی کو بہترین پول ڈرائیور قرار دیا گیا۔ اس کے لئے انہیں 50،000 کا انعام دیا گیا۔ چیمپیئن شپ کا بہترین اسکائی ڈائیوس ایوارڈ مدھیہ پردیش کے سچن بھارگو نے جیتا اور اس کے لئے انہیں 50،000 روپے کا انعام دیا گیا۔

خواتین ٹورنامنٹ میں پینتھرس پورے ٹورنامنٹ میں شاندار پرفارمنس کے ساتھ فاتح بنیں۔ آخری دن پینتھرز نے چیتاز کے خلاف 9 پوائنٹس کے فرق سے کامیابی حاصل کی۔ یہ پینتھرس کی لگاتار چوتھی جیت تھی اور اس طرح ٹیم نے ناقابل شکست رہتے ہوئے خطاب اپنے نام کرلیا۔

واضح رہے کہ چیمپین شپ کا اہتمام کے کے ایف آئی اور الٹی میٹ کھو (یو کے کے) نے اپنے پہلے اعلی کارکردگی کی جانچ اور سائنسی تشخیص تربیتی کیمپ کے بعد کیا تھا۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.