ETV Bharat / state

'کانگریس کا مطلب ہے بدعنوان رہنماؤں کی پارٹی'

author img

By

Published : Aug 23, 2019, 12:21 PM IST

Updated : Sep 27, 2019, 11:38 PM IST

مرکزی وزیر اور بی جے پی کے سینیئر رہنما پرکاش جاوڈیکر نے گذشتہ دنوں کانگریس پارٹی کے قدآور رہنما اور سابق وزیرخزانہ پی چدمبرم کی گرفتاری پر کانگریس پاڑی کی سخت نکتہ چینی کی ہے۔

کانگریس کا مطلب ہے بدعنوان'

اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر نے اپنے بیان میں کہا کہ کانگریس پارٹی کا مطلب ہے بدعنوان۔

پی چدمبرم کی گرفتاری پر اطلاعات و نشریات کے وزیرپرکاش جاویڈکر کی سخت نکتہ چینی کی ہے۔

پی چدمبرم کی گرفتار کے بعد ان کی دفاع میں آئے کانگریس پارٹی کے دیگر سینئر رہنماؤں کے بیانات کے بعد پرکاش جاوڈیکر کا بیان آیا ہے۔

انہوں نے کانگریس پارٹی کی سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس پارٹی کے دور اقتدار میں کوئلہ ، ٹو جی، سی اے جی، آئی این ایکس جیسی بدعنوانیاں ہوئی ہیں۔

کانگریس کا مطلب ہے بدعنوان'

خیال رہے کہ سی بی آئی کی عدالت نے چدمبرم کے حوالے سے فریقین کی طرف سے زوردار بحث کے بعد اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا تھا، جس میں سی بی آئی نے عدالت سے چدمبرم کو پانچ روز تحویل میں لینے کی اجازت مانگی تھی۔

سی بی آئی کی عدالت نے پی چدمبرم کو 26 اگست تک سی بی آئی کی تحویل میں بھیج دیا ہے۔سی بی آئی کی عدالت نے سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم کی تحویل کے حوالے سے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ دوران تحویل وکلا اور اہل خانہ روزانہ 30 منٹ کے لیے ملاقات کے لیے کر سکتے ہیں۔

اس سے قبل آج ہی سی بی آئی کی عدالت نے چدمبرم کے حوالے سے فریقین کی طرف سے زوردار بحث کے بعد اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا تھا، جس میں سی بی آئی نے عدالت سے چدمبرم کو پانچ روز تحویل میں لینے کی اجازت مانگی تھی۔سی بی آئی کی طرف سے بحت کرتے ہوئے سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے کہا تھا کہ تفتیش کرنا سی بی آئی کا حق ہے۔ سی آر پی سی کے تحت قوم کی ذمہ داری ہے۔

سی بی آئی صرف کورٹ سے ملزم پی چدمبرم کے حوالے سے تفتیش کی اجازت مانگ رہی ہے۔'پی چدمبرم کی جانب سے بحث کرتے ہوئے ابھیشک منو سنگھوی نے کہا تھا کہ سی بی آئی کا پورا کیس اندرانی مکھرجی کی ڈائری اور گواہی پر مبنی ہے۔ابھیشیک منو سنگھوی نے کہا تھا کہ جن چھ سکریٹریز نے ایف آئی پی بی کو منظوری دی تھی، انھیں گرفتار کرنے کی کوشش بھی نہیں کی گئی، کیونکہ وہ غیر سیاسی لوگ ہیں۔'

سی بی آئی کورٹ میں بحث کے دوران پی چدمبرم کے وکیل کپل سبل نے کہا تھا کہ گزشتہ روز گرفتار ہونے سے لے کر گذشتہ روز11 بجے تک سی بی آئی نے کوئی پوچھ گچھ نہیں کی۔کپل سبل نے کہا تھا کہ چدمبرم کبھی بھی پوچھ گچھ نہیں بھاگے۔سبل نے کہا تھا: 'اس کیس کے دوسرے ملزم بھاسکر رمن کو بھی اسی عدالت سے پیشگی ضمانت مل چکی ہے۔'پی چدمبرم کی طرف سے دلیل پیش کرتے ہوئے کپل سبل نے کہا تھا: 'اس کیس میں ملزم کارتی چدمبرم ہیں، جنھیں 23 مارچ 2018 کو ضمانت مل چکی ہے۔

'کانگریس کے سینیئر رہنما اور سابق مرکزی وزیر خزانہ پی چدمبرم کو سی بی آئی کی خصوصی عدالت میں آج پیش کیا گیا۔سالیسٹر جنرل تشار مہتا سی بی آئی کی طرف سے بحث کرتے ہوئے ان کو پانچ روز کے لیے تحویل میں دینے کی اپیل کی تھی۔سی بی آئی نے کہا تھا کہ 'پی چدمبرم نے ہائی کورٹ سے حاصل تحفظ کا فائدہ اٹھایا اور وہ تفتیش میں تعاون نہیں کر رہے ہیں۔'

واضح رہے کہ پی چدمبرم کو مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کی ٹیم نے تقریباً دو گھنٹے کی جدوجہد کے بعد گذشتہ رات حراست میں لے لیا تھا۔کانگریس پارٹی کے سینئر رہنماؤں نے پی چدمبرم کے حق میں بولتے ہوئے مرکزی حکومت کی شدید نکتہ چینی کی ہے۔کانگریس پارٹی کے سینئر رہنماؤں کپل سبل، سلمان خورشید، پی ایل پونیا اور اکھیلیش پرتاپ سمیت دیگر بڑے رہنماؤں نے بھی پی چدمبرم کی گرفتار ی پر شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے۔کپل سبل نے کہا کہ پی چدمبرم کی گرفتاری غیر قانونی طور پر ہوئی ہے، جب کہ اکھیلش پرتاپ نے کہا کہ بی جے پی حکومت کانگریس پارٹی پی چدمبرم پر بے بنیاد الزام لگا رہی ہے۔اسی کانگریس کے دیگر رہنماؤں نے بھی پی چدمبرم کے حق میں اپنے بیان دیے ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Sep 27, 2019, 11:38 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.