تحقیقات کے بعد انہیں واپس تہاڑ جیل منتقل کر دیا گیا۔
سابق مرکزی وزیر خزانہ کو دو بجے ایمس لے جایا گیا تھاجہاں وہ پرانے پرائیویٹ وارڈ بلاک میں متعلقہ ڈاکٹروں سے ملے اور ان سے مشورہ کیا۔
اطلاعات کے مطابق چدمبرم کی جانچ کی گئی اور علاج کے بعد شام تک انہیں واپس تہاڑ لے جایا گیا۔
سابق وزیر اعلی آئی این ایکس میڈیا معاملے میں عدالتی حراست کے تحت پانچ ستمبر سے تہاڑ جیل میں قید ہیں۔ عدالت کے حکم کے مطابق چدمبرم کی درخواست پر جانچ کے لیے انہیں ہسپتال لے جایا جا سکتا ہے۔