ETV Bharat / state

جرح پوری نہ ہونے سے چدمبرم کو راحت - انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ

منی لانڈرنگ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ جانچ کے معاملے میں سابق مرکزی وزیر فی الحال کل تک عبوری راحت جاری رہے گی۔

جرح پوری نہ ہونے سے چدمبرم کو راحت
author img

By

Published : Aug 28, 2019, 9:39 PM IST

Updated : Sep 28, 2019, 4:05 PM IST

آئی این ایکس میڈیا میں منی لانڈرنگ کی انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) سے جانچ کے معاملے میں سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم کو ملی عبوری راحت فی الحال کل تک جاری رہے گی، کیونکہ ای ڈی کی جانب سے جرح پوری نہیں ہوسکی ہے۔

جسٹس آر بھانومتی اور جسٹس اے ایس بوپنا کی بینچ نے ای ڈی سے جڑے معاملے میں چدمبرم کو گرفتاری سے دی گئی راحت ایک مرتبہ پھر کل تک کے لیے بڑھادی ہے، کیونکہ ای ڈی کی جانب سے سالیسیٹر جنرل تشار مہتہ نے عدالت سے اپنی بحث پوری کرنے کے لیے کم سے دو گھنٹے مزید وقت طلب کیا ہے۔

ای ڈی کی جانب سے مہتہ نے دوپہر دو بجے اپنی بات رکھنی شروع کی لیکن عدالت کے اٹھنے تک ان کی جرح پوری نہیں ہوسکی۔

تشار مہتہ نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ اپنی بات رکھنے کے لیے کم سے کم دو گھنٹے مزید وقت دیا جانا چاہیے، جس کی عدالت نے اجازت دے دی، اس کے بعد بینچ نے چدمبرم کو ملی گرفتاری سے راحت کل تک کے لیے راحت دی ہے۔

تشار مہتہ نے دلیل دی ہے کہ ای ڈی کے پاس حق ہے کہ وہ ملزم کو گرفتار کرسکے، لیکن اب حراست میں تفتیش ضروری ہے یا نہیں یہ عدالت کو طے کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس جو ثبوت ہیں ان میں بیرون ممالک بینکوں سے ملی جانکاری بھی شامل ہے۔

مہتہ نے دلیل دی کہ ابھی ای ڈی جانچ کررہی ہے اس لیے ثبوت کا اشتراک نہیں کیا جاسکتا، جانچ کے وقت ثبوتوں کو اکٹھا کیا جارہا ہے جس کے بعد اسے عدالت کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

ایسے میں ملزم کو کیس ڈائری دینے کی اجازت نہیں دے سکتے ہیں، اس پر چدمبرم کے وکیل کپل سبل نے جواب دیا کہ انہوں نے کبھی بھی کیس ڈائری تک اپنی پہنچ نہیں مانگی ہے۔

وہ آئی این ایکس میڈیا میں سرمایہ کاری سے جڑے مبینہ بدعنوانی اور منی لانڈرنگ معاملے میں سی بی آئی اور ای ڈی کی جانچ کا سامنا کررہے ہیں، اور فی الحال مرکزی جانچ بیورو کی حراست میں ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Sep 28, 2019, 4:05 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.