مرکزی وزیرمملکت برائے صحت اشونی کمار چوبے نے ایک ڈیجٹل پلیٹ فارم پر اس آلہ کو لانچ کیا اور اس کے لیے انہوں نے آئی آئی ٹی دہلی کے اسٹارٹ اپ چکر انوویشن کی تعریف کی۔
انہوں نے کہا کہ یہ آلہ ایسے وقت میں لانچ کیا جارہا ہے جب کووڈ -19 کے مریضوں کو بچانے کے لیے ڈاکٹروں کو ایسے ماسک کی اشد ضرورت ہے جسے ہم دوبارہ استعمال کر سکیں۔
انہوں نے کہا کہ اس آلہ کے ذریعہ این 95 ماسک کو صرف ڈیڑھ گھنٹے میں صاف کر کے دوبارہ اس کا دس بار استعمال کر سکتے ہیں۔ آئی آئی ٹی چکر انوویشن ٹیم نے تشار باتھم کی قیادت میں طلباء اور پروفسروں کی مدد سے اسے تیار کیا گیا ہے۔
آئی آئی ٹی کے ڈائریکٹر رام گوپال راؤ نے کہا کہ ان کی تنظیم کووڈ -19 بحران کو سلجھانے کے لیے کافی دنوں سے پرعزم ہے اور وہ مسلسل اس طرح کے آلات بنا رہی ہے۔اس نے پہلے بھی مریضوں اور اسپتالوں کے کئی آلات بنائے ہیں ۔یہ ٹیم اسی سمت میں کام کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ایسے آلات اور اشیاء بنانے کی ضرورت ہے جن کا ہم دوبارہ استعمال کر سکیں اور اسے محفوظ طریقہ سے نمٹا سکیں کیونکہ ہمیں اپنے ماحول کی بھی حفاظت کرنی ہے۔