ریاست کے ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ سروس(ڈی ایچ ایس)کی جانب سے کل دیر رات جاری کیے گئے بلیٹن کے مطابق ان 32 نئے معاملوں میں سے سب سے زیادہ دارالحکومت خطے میں 13 معاملے،چانگ لانگ میں 10،مغربی کامینگ میں آٹھ اور لوہت ضلع میں ایک معاملہ ہے۔
ضلع چانگ لانگ میں سب سے زیادہ 70 معاملے ہیں جن میں سے 68 فعال ہیں اور دو مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔
ڈی ایچ ایس نے کہا'سبھی معاملے قرنطینہ سہولیت اور بغیر علامت والے ہیں'۔
بلیٹن کے مطابق دارالحکومت خطے سے کووڈ کے تین مریضوں کی ٹیسٹ رپورٹ منفی آنے کے بعد چھٹی دے دی گئی ،وہ اب 14 دنوں تک گھر میں ہی کورنٹائن رہیں گے۔
اروناچل پردیش کے کُل 135 معاملوں میں سے 121 معاملے فعال ہیں اور 14 لوگوں کو ٹھیک ہونے کے بعد چھٹی دی جاچکی ہے۔
ریاست میں کووڈ 19 کے اب تک کُل 18008 نمونے جمع کیے گئے ہیں،جن میں سے 15926 کا ٹیسٹ منفی رہا اور 213 سے زیادہ لوگوں کا دوبارہ ٹیسٹ کیا گیا اور 1696 کے نتیجے آنے باقی ہیں۔