ETV Bharat / state

بھارت: کورونا کیسز 26.41 لاکھ سے تجاوز

author img

By

Published : Aug 17, 2020, 7:36 AM IST

ملک میں اتوار کی رات تک کورونا وائرس کے 52 ہزار سے زائد نئے کیسز کے سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد 26.41 لاکھ سے تجاوز کر گئی اور 884 افراد کی موت سے ہلاکتوں کی تعداد تقریباً 51 ہزار ہو گئی، وہیں مریضوں کے صحتیاب ہونے کی شرح 72 فیصد سے زیادہ ہو گئی ہے۔

ملک بھر میں کورونا کیسز 26.41 لاکھ سے متجاوز

مختلف ریاستوں سے موصول اطلاعات کے مطابق آج دیر رات تک 52,088 نئے کیسز کے سامنے آنے سے متاثرین کی تعداد 26,41,296 ہو گئی اور ہلاکتوں کی تعداد 50,969 ہو گئی ہے جبکہ صحتیاب ہونے والوں کی شرح میں مسلسل اضافہ ہونے کے باوجود کورونا کے نئے کیسز کے بڑھنے سے اس دوران فعال کیسز میں 1,087 اضافہ ہوا ہے جس سے ان کی تعداد 6,78,531 ہو گئی ہے۔

راحت کی بات یہ ہے کہ اس دوران 50,620 افراد کے صحتیاب ہونے سے کووِڈ۔19 سے نجات پانے والوں کی تعداد بھی 19,11,292 ہو گئی۔ اس طرح صحتیاب ہونے والے مریضوں کی شرح بڑھ کر آج 72.36 ہو گئی جو اتوار کو 71.72 فیصد تھی جبکہ ہلاکتوں کی شرح کم ہو کر 1.92 فیصد ہو گئی۔

ریاستوں سے حاصل رپورٹ کے مطابق مہاراشٹر میں سب سے زیادہ 11,111 کیسز سامنے آئے ہیں۔ اس کے بعد آندھراپردیش میں 8,012، کرناٹک میں 7,040، تمل ناڈو میں 5,950، اترپردیش میں 4,357، اوڈیشہ میں 2,942، بہار میں 2,187، کیرالہ میں 1530، پنجاب میں 1165، گجرات میں 1120، مدھیہ پردیش میں 1022 اور قومی دار الحکومت نئی دہلی میں محض 652 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

کورونا وبا سے سب سے زیادہ سنگین طور پر متاثر مہاراشٹر میں نئے کیسز کے ساتھ متاثرین کی تعداد بڑھ کر 5,95,865 ہو گئی۔ ریاست میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 8,837 مریضوں کے صحتیاب ہونے کی بدولت وائرس سے نجات پانے والوں کی تعداد بھی بڑھ کر 4,17,123 ہوگئی۔ اس دوران 288 مریضوں کی موت سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 20,037 ہو گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.