نئی دہلی: ملک میں کورونا ٹیکہ کاری کی مہم کے 321 ویں دن بدھ کو 66 لاکھ سے زیادہ ٹیکہ کاری کی گئی ہیں اور اس کے ساتھ ہی کورونا ٹیکہ کاری 125.65 کروڑ Over 125.65 crore Covid vaccine doses سے تجاوز کر گئی ہے۔
صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت The Health Ministry نے دیر شام یہاں اطلاع دی کہ ملک میں کورونا ٹیکہ کاری کی مہم کے تحت آج شام 7 بجے تک 125 کروڑ65 لاکھ 96 ہزار 957 کووڈ ویکسین دی گئی ہیں۔ آج 66 لاکھ 21 ہزار 382 کووڈ ویکسین دی گئیں۔
اعداد و شمار کے مطابق 79 کروڑ 32 لاکھ 94 ہزار 442 افراد کو کووڈ ویکسین کی پہلی ڈوز دی گئی ہے جبکہ 46 کروڑ 33 لاکھ 2 ہزار 515 افراد کو دوسری ڈوز دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : Covid Vaccination: کووڈ ویکسینیشن 120.96 کروڑ سے زیادہ
وزارت نے کہا ہے کہ ٹیکہ کاری دیر شام تک جاری رہی لہٰذا حتمی تعداد میں اضافے کا امکان ہے۔
وزارت کے مطابق، ویکسینیشن Covid vaccination کا باقاعدگی سے جائزہ لیا جاتا ہے اور اعلیٰ سطح پر اس کی نگرانی کی جاتی ہے۔