ETV Bharat / state

Raghav Chadha ہماری قومی شناخت بی جے پی کی ذاتی ملکیت نہیں ہے: عاپ - پریزیڈنٹ آف بھارت

عام آدمی پارٹی نے مرکزی حکومت کی طرف سے جاری کردہ سرکاری دعوت نامہ پر 'پریزیڈنٹ آف انڈیا' کی بجائے 'پریزیڈنٹ آف بھارت' لکھنے پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ قومی شناخت بی جے پی کی ذاتی ملکیت نہیں ہے۔ Our national identity not BJP's personal property: AAP leader Raghav Chadha

ہماری قومی شناخت بی جے پی کی ذاتی ملکیت نہیں ہے: عاپ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 5, 2023, 5:29 PM IST

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی (عاپ) نے مرکزی حکومت کی طرف سے جاری کردہ سرکاری دعوت نامہ پر ' پریزیڈنٹ آف انڈیا ' کی بجائے ' پریزیڈنٹ آف بھارت' لکھنے پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ قومی شناخت بی جے پی کی ذاتی ملکیت نہیں ہے۔ دہلی کے وزیر اعلی اور آپ کے کنوینر اروند کیجریوال نے ٹویٹ کیا "کیا یہ لوگ انڈیا اتحاد سے اتنے ناراض ہیں کہ وہ ملک کا نام بھی بدل دیں گے؟ اگر کل ہم اپنے اتحاد کا نام ’بھارت‘ رکھ دیں تو کیا ہم ’بھارت‘ کا نام بھی بدل دیں گے؟

عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر راگھو چڈھا نے کہا کہ بی جے پی کا یہ فیصلہ اپوزیشن پارٹیوں کو پریشان کرنے والا ہے۔ مرکز کے اس فیصلے سے عوامی بحث چھڑ گئی ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی ' انڈیا ' کو کیسے تباہ کر سکتی ہے؟ ملک کسی سیاسی جماعت کا ذاتی مسئلہ نہیں ہے۔ یہ 135 کروڑ ہندوستانیوں کا مسئلہ ہے۔ ہماری قومی شناخت بی جے پی کی ذاتی ملکیت نہیں ہے جسے وہ اپنی مرضی کے مطابق بدل سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: President of Bharat جی ٹوئنٹی عشائیہ کے دعوت نامہ میں پریسڈینٹ آف انڈیا کے بجائے پریسڈینٹ آف بھارت کیوں لکھا گیا، کانگریس برہم
قابل ذکر ہے کہ صدر دروپدی مرمو کی جانب سے G-20 کانفرنس کے لیے مہمانوں کو بھیجے گئے دعوت نامہ میں ' انڈیا ' کی بجائے ' پریزیڈنٹ آف بھارت ' کا استعمال کیا گیا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.