ETV Bharat / state

ماحولیاتی منظوری کے لیے ماہرین کی کمیٹی تشکیل دینے کا حکم

سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت کو بنیادی ڈھانچے سے متعلق مختلف ترقیاتی منصوبوں کو دی جانے والی ماحولیاتی منظوری کا جائزہ لینے کے لئے ماہرین کی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت دی ہے۔

Order to form a committee of experts for environmental approval
ماحولیاتی منظوری کے لیے ماہرین کی کمیٹی تشکیل دینے کا حکم
author img

By

Published : Mar 9, 2021, 10:56 PM IST

چیف جسٹس ایس اے بوبڑے کی سربراہی والی بنچ نے منگل کے روز این جی او ایسوسی ایشن فار پروٹیکشن آف ڈیموکریٹک رائٹس کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کے دوران یہ ہدایت دی۔

غیر سرکاری تنظیم نے مغربی بنگال میں ہند- بنگلہ دیش سرحد پر نیشنل ہائی وے -112 کو وسیع کرنے اور پلوں کی تعمیر کے پیش نظر 350 درختوں کو کاٹنے کے معاملے میں سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

جسٹس بوبڑے، جسٹس اے ایس بوپنا اور جسٹس وی رام سبرامنیم نے مرکزی حکومت، مغربی بنگال حکومت اور غیر سرکاری تنظیموں کو ترقیاتی منصوبے کے لیے درختوں کی کٹائی کا جائزہ لینےسے متعلق ماہر ین کی کمیٹی کے ممبروں کے نام ایک دوسرے کو شیئر کرنے کی ہدایت دی ہے۔

عدالت نے وائلڈ لائف پروٹیکشن ایکٹ کا مسودہ تیار کرنے والے رنجیت سنگھ کو بھی ماہرین کی کمیٹی میں شامل کرنے کا مشورہ دیا۔عدالت عظمی نے مرکز سے 18 مارچ تک اس سلسلے میں جواب طلب کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.