اترپردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اور سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو، سی پی ایم جنرل سکریٹری سیتا رام یچوری اور سابق راجیہ سبھا رکن شرد یادو سمیت کئی حزب اختلاف کے رہنما صدر رام ناتھ کووند سے ملیں گے۔
سبھی حزب اختلاف کے رہنماؤں نے شمال مشرقی دہلی میں ہوئے تشدد کے بارے میں بات چیت کرنے کے لیے وقت مانگا ہے۔
بتا دیں کہ شہریت ترمیمی قانون کو لے کر شمال مشرقی دہلی میں تشدد کے واقعات پیش آئے ہیں۔ اس میں 200 سے زائد لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے، جبکہ بدھ کی شام تک 27 لوگوں کی اموات ہو چکی ہیں۔