ETV Bharat / state

مہنگائی اور بیروزگاری کے خلاف مودی حکومت پر کانگریس کی سخت تنقید - Opposition asks PM to lay down a roadmap to tackle price rise

کانگریس نے بڑھتی ہوئی مہنگائی پر حکومت کو گھیرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کو اس سلسلے میں حزب اختلاف جماعتوں کی میٹنگ بلانی چاہئے اور ایک وسیع منصوبہ بندی کرنی چاہئے۔

Opposition asks PM to lay down a roadmap to tackle price rise
مہنگائی اور بیروزگاری کے خلاف مودی حکومت پر کانگریس کی سخت تنقید
author img

By

Published : Jan 14, 2020, 11:11 PM IST

کانگریس کے میڈیا انچارج رندیپ سنگھ سرجیولا نے پارٹی دفتر میں صحافیوں سے کہا کہ بی جے پی کو نہ مہنگائی کی پروا ہے اور نہ ہی عوام کی کوئی فکر ہے۔

مہنگائی اور بیروزگاری کے خلاف مودی حکومت پر کانگریس کی سخت تنقید

انہوں نے خوردہ مہنگائی کے اعداد و شمار کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ نومبر 2013 کے مقابلے میں خوردنی اشیاء کی مہنگائی عروج پر ہے۔ انہوں نے کہا ’’ہماری مانگ ہے کہ وزیراعظم فوراَ حزب اختلاف کی میٹنگ بلائیں۔ پورے ملک کو اعتماد میں لے کر آئندہ 15 -30 دن میں مہنگائی کم کرنے کا روڈمیپ بتائیں۔

رندیپ سنگھ نے کہا کہ مودی جی چپ رہے کر ملک کے عوام کو مہنگائی، بے روز گاری اور تقسیم کی آگ میں جھونک کر اپنی ذمہ داروں سے بھاگ نہیں سکتے۔ انہوں نے کہا کہ سبزیوں کی قیمتیں 60 فیصد، دالوں کی 15.5 فیصد اور مسالوں کی چھ فیصد بڑھی ہیں۔ انہوں نے کہا ’’ اب سبزی خور ہونا بھی گناہ ہو گیا‘‘۔ بعد میں انہوں نے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نریندر مودی کے وعدوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا ’’ دیں گے ہر سال دو کروڑ روزگار اور کریں گے مہنگائی پر وار کھا گئی ڈائن مہنگائی، خوردہ مہنگائی آٹھ فیصد تک پہنچائی۔ مودی جی ہیں کہ نہ سنتے، نہ بولتے، نہ حل ڈھوڈھتے ہیں‘‘۔

اس دوران پارٹی کی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی حکومت غریب کے پیٹ پر لات مار رہی ہے۔ انهوں نے کہا ’’سبزیاں، خوردنی اشیاء عام لوگوں کی پہنچ سے باہر ہو رہی ہیں۔ جب سبزی، تیل، دال اور آٹا مہنگا ہوجائے گا تو غریب کھائے گا کیا؟ اوپر سے کساد بازاری کی وجہ سے غریب کو کام بھی نہیں مل رہا ہے۔ بی جے پی حکومت نے تو جیب کاٹ کر پیٹ پر لات مار دی ہے۔

Intro:Body:

NationalPosted at: Jan 14 2020 6:16PM

مہنگائی پر حزب ِ اختلاف جماعتوں کی میٹنگ بلائیں مودی : کانگریس

نئی دہلی، 14 جنوری ( یواین آئی) کانگریس نے بڑھتی ہوئی مہنگائی پر حکومت کو گھیرتے ہوئے منگل کے روز کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو اس سلسلے میں حزب اختلاف جماعتوں کی میٹنگ بلانی چاہئے اور ایک وسیع منصوبہ بندی کرنی چاہئے۔ کانگریس کے میڈیا انچارج رندیپ سنگھ سرجیولا نے یہاں پارٹی دفتر میں صحافیوں سے کہا کہ بی جے پی کو نہ مہنگائی کی پروا ہے اور نہ ہی عوام کی کوئی فکر ہے ۔ انہوں نے خودرہ مہنگائی کے عداد و شمار کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ نومبر 2013 کے مقابلے میں خوردنی اشیاء کی مہنگائی عروج پر ہے ۔ انہوں نے کہا’’ ہماری مانگ ہے کہ وزیر ِ اعظم فوراََ حزب ِ اختلاف کی میٹنگ بلائیں ۔پورے ملک کو اعتماد میں لے کر آئندہ 15 -30 دن میں مہنگائی کم کرنے کا روڈمیپ بتائیں ۔ مودی جی چپ رہے کر ملک کے عوام کو مہنگائی ، بے روز گاری اور تقسیم کی آگ جھونک کر اپنی ذمہ داروں سے بھاگ نہیں سکتے ‘‘۔ انہوں نے کہا کہ سبریایوں کی قیمتیں 60 فیصد ، دالوں کی 15.5 فیصد اور مسالوں کی چھ فیصد بڑھی ہیں ۔ انہوں نے کہا’’ اب سبزی خور ہونا بھی گناہ ہو گیا‘‘ ۔ بعد میں انہوں نے ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم نریندر مودی کے وعدوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا’’ دیں گے ہر سال دو کروڑ روزگار اور کریں گے مہنگائی پر وار ۔ کھا گئی ڈائن مہنگائی، خوردہ مہنگائی آٹھ فیصد تک پہنچائی ۔ مودی جی ہیں کہ نہ سنتے، نہ بولتے، نہ حل ڈھوڈھتے‘‘ ۔ اس دوران پارٹی کی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی حکومت غریب کے پیٹ پر لات مار رہی ہے ۔ انهوےنے کہا’’ سبزیاں، خوردنی اشیاء عام لوگوں کی پہنچ سے باہر ہو رہی ہیں ۔ جب سبزی، تیل، دال اور آٹا مہنگا ہو جائے گا تو غریب کھائے گا کیا؟ اوپر سے کساد بازاری کی وجہ سے غریب کو کام بھی نہیں مل رہا ہے ۔ بی جے پی حکومت نے تو جیب کاٹ کر پیٹ پر لات مار دی ہے ۔

یواین آئی ۔ ک ج

Conclusion:

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.