ETV Bharat / state

حزب اختلاف کے رہنما الیکشن کمیشن سے ملاقات کریں گے

سترہویں لوک سبھا انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے سربراہی والے قومی جمہوری اتحاد کو اکثر یت ملنے کے اندازوں کے درمیان کانگریس سمیت حزب اختلاف کی جماعتیں ای وی ایم کی گنتی اور وی وی پی اے ٹی کی پرچیوں کو ملانے کے تعلق سے ایک بار پھر الیکشن کمیشن سے ملاقات کرنے کی تیاری کر رہی ہیں۔

author img

By

Published : May 20, 2019, 10:22 PM IST

Updated : May 20, 2019, 10:28 PM IST

EC

حزب اختلاف کے رہنماؤں کے مطابق اس سلسلہ میں الیکشن کمیشن سے منگل کو ملاقات کی جائے گی۔ اس سے پہلے تیلگو دیشم پارٹی اور آندھراپردیش کے وزیراعلیٰ این چندرا بابو نائیڈو نے کہا کہ 'کم از کم 50 فیصد ای وی ایم اور وی وی پی اے ٹی پرچیوں کو ملایا جانا چاہیے اور ان دونوں میں فرق ہونے پر پرچیوں کو تسلیم کیا جانا چاہیے۔'

انہوں نے کمیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 'الیکشن کمیشن اپنا اعتماد کھو چکا ہے۔ سپریم کورٹ کی رولنگ کے مطابق ہر ایک اسمبلی حلقہ سے کم از کم پانچ وی وی پی اے ٹی پرچیوں کو ای وی ایم کی کاؤنٹنگ سے ملایا جانا چاہیے۔'

ان کا کہنا ہے کہ 'اس سلسلہ میں عدالت نے زیادہ سے زیادہ کی کوئی حد طے نہیں کی ہے۔ اگر وی وی پی اے ٹی پرچیوں کی گنتی نہیں کی جا سکتی تو الیکشن کمیشن کو 9ہزار کروڑ روپے خرچ کرنے کی کیا ضرورت تھی۔ تیزی سے ووٹوں کی گنتی کرنے کے بجائے اعتماد زیادہ اہم ہے۔'

ایگزٹ پول پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ 'یہ ای وی ایم کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے کی کوشش ہے۔ ایگزٹ پول حقیقت میں ای وی ایم بدلنے یا ان کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے کی سمت میں قدم ہے۔

Intro:Body:

News

Conclusion:
Last Updated : May 20, 2019, 10:28 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.