ETV Bharat / state

Operation Ajay آپریشن اجے شروع، 230 ہندوستانی صبح اسرائیل سے واپس آئیں گے

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 12, 2023, 7:21 PM IST

وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے آج یہاں کہا، “جیسا کہ وزیر خارجہ نے کل اعلان کیا تھا، آپریشن اجے ہمارے ان شہریوں کی اسرائیل سے واپسی کی سہولت فراہم کرنے کے لیے شروع کیا گیا ہے جو واپس آنا چاہتے ہیں۔

آپریشن اجے شروع
آپریشن اجے شروع

نئی دہلی: حکومت نے اسرائیل سے ہندوستانی شہریوں کو وطن واپس لانے کے لیے آپریشن اجے شروع کیا اور اس کے تحت پہلی چارٹر فلائٹ میں کل صبح تک تقریباً 230 ہندوستانیوں کے ہندوستان واپس آنے کا امکان ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے آج یہاں کہا، “جیسا کہ وزیر خارجہ نے کل اعلان کیا تھا، آپریشن اجے ہمارے ان شہریوں کی اسرائیل سے واپسی کی سہولت فراہم کرنے کے لیے شروع کیا گیا ہے جو واپس آنا چاہتے ہیں۔ پہلی چارٹر فلائٹ ہندوستانیوں کو لانے کے لئے آج رات تک تل ابیب پہنچے گی اور کل صبح تک انہیں گھر واپس لائے گی۔

ایک سوال کے جواب میں باگچی نے کہا کہ یہ آپریشن اجے واپس آنے کے خواہشمند ہندوستانیوں پر مبنی ہوگی۔ امید ہے کہ پہلی پرواز 230 مسافروں کو لے کر آئے گی۔ اس وقت چارٹر پروازیں چلائی جا رہی ہیں۔ لیکن اگر مستقبل میں ضرورت محسوس کی گئی تو ہمارے پاس تمام آپشن موجود ہیں۔ آپریشن میں ہندستانی فضائیہ کے کردار سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔

یہ بھی پڑھیں: چھٹے روز بھی غزہ پٹی پر اسرائیلی بمباری جاری، جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد 1200 تک پہنچی

ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ تقریباً 18 ہزار ہندوستانی اسرائیل میں ہیں۔ تنازعہ چل رہا ہے اور صورتحال تشویشناک ہے۔ ہم نے ابھی تک کسی جانی نقصان کے بارے میں نہیں سنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانیوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ہندوستانی مشن میں رجسٹر کرائیں اور مشن کی طرف سے جاری کردہ ایڈوائزری پر عمل کریں۔یو این آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.