ETV Bharat / state

Nizamuddin Markaz: تبلیغی جماعت کے مرکز کوایک دن کے لیے کھولنا مسلمانوں کے ساتھ مذاق

author img

By

Published : Mar 20, 2022, 7:43 AM IST

اے آئی ایم آئی ایم کے صدر کلیم الحفیظ نے کہا کہ دہلی کے شراب خانےکھلے ہیں،تمام مندر اور گروداوروں میں عقیدت مند وں کا ہجوم ہے،مسجدیں بھی کھلی ہیں تو پھر مرکز پر تالا کیوں ہے؟ Nizamuddin Markaz Reopened For Two Days on Delhi HC's Orders

کلیم الحفیظ
کلیم الحفیظ

کل ہند مجلس اتحاد المسلمین دہلی یونٹ نے تبلیغی جماعت کے مرکز کوشب برأت کے موقع پر ایک دن کے لیےکھولا جانا مسلمانوں کے ساتھ بھونڈا مذاق قرار دیا ہے۔ایم آئی ایم کے دہلی صدر کلیم الحفیظ نے کہا کہ دہلی میں تمام اسکولز کھول دیے گئے،سنیما گھر کھل گئے،تمام عبادت گاہیں بھی کھلی ہیں،ریلیاں اور روڈ شو بھی ہورہے ہیں،لیکن تبلیغی جماعت کے مرکز کو کھولنے کے لیے کر دہلی حکومت اورمرکزی حکومت کا متعصبانہ رویہ جاری ہے۔Reopening of Nizamuddin Markaz During Shab-e Barat
اے آئی ایم آئی ایم کے صدر کلیم الحفیظ نے کہا کہ دہلی کے شراب خانےکھلے ہیں،تمام مندر اور گروداوروں میں عقیدت مند وں کا ہجوم ہے،مسجدیں بھی کھلی ہیں تو پھر مرکز پر تالا کیوں ہے؟

کلیم الحفیظ

انہوں نے کہا کہ دہلی حکومت نے کورونا پھیلانے کا جھوٹا اور گھناؤنا الزام تبلیغی جماعت سے وابستہ ارکان پر عائد کیا تھا، اور تبلیغی جماعت کے کارکنان پر ملک بھر میں ایف آئی آر درج ہوئی تھیں،جن کو عدالتوں نے نہ صرف باعزت بری کردیا ہے بلکہ حکومتوں کو پھٹکار بھی لگائی ہے اس کے باوجود مرکز کا تالاکھولے جانے پر آنا کانی کی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ شب برأت کے موقع پر وقف بورڈ نے ایک دن کے لیے مرکز کھلواکر مذاق کیا ہے۔یہ مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک کا اظہار ہے۔مگر اسے یاد رکھنا چاہئے کہ دنیا میں بھی اس کا حساب ہوگا اور اوپر والا حشر میں بھی حساب لے گا۔
کلیم الحفیظ نے سوال کیا کہ کیا مرکز میں کوئی غیر قانونی کا م ہوتا ہے؟۔کیا عبادت کرنے سے ملک کے امن و امان کو خطرہ ہے۔کیا بیرون ملک سے آنے والوں سے ہندوستانی معیشت کو کوئی فائدہ نہیں ہوتا؟دراصل یہ سب وقف بورڈ کی لاپرواہی ہے۔
وقف بورڈ کو عدالت سے معلوم کرنا چاہئے کہ مرکز ابھی تک بند کیوں ہے؟ اور اس سلسلے میں جو لوگ قصور وار ہیں ان کے خلاف مقدمات قائم کرنے چاہئے۔

مزید پڑھیں:'مرکز نظام الدین اور تبلیغی جماعت کے اراکین کو بدنام کرنے کی منظم کوششیں ناکام ہوئیں'

کلیم الحفیظ نے کہا کہ مرکز پر حاضری سے اپنے منتخب نمائندوں کی بے بسی اور حماقت پر افسوس ہوا۔ہمارا مطالبہ ہے کہ مرکز کو فوراً کھولا جائے اوراس پر سے تمام پابندیاں ہٹائی جائیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.