ETV Bharat / state

نوئیڈا: آل انڈیا پولیس تیر اندازی ٹورنامنٹ کا آغاز - تیر اندازی کی صلاحیت

اس موقع پر مہمان خصوصی وی ایس کے کمودی نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کے لیے آل انڈیا پولیس چمپئن شپ تیر اندازی کی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم ہے۔ یہ مقابلہ قومی اور بین الاقوامی سطح کے ٹیلنٹ کو سامنے لاتا ہے۔

نوئیڈا: آل انڈیا پولیس تیراندازی ٹورنامنٹ کا آغاز

author img

By

Published : Nov 9, 2021, 10:57 PM IST

ریاست اتر پردیش کے نوئیڈا میں 10 واں آل انڈیا پولیس تیر اندازی مقابلہ منگل سے گریٹر نوئیڈا میں شروع کیا گیا۔ وزارت داخلہ کے داخلی سلامتی کے خصوصی سکریٹری وی ایس کے کمودی نے تیر اندازی کرکے اس کی شروعات کی۔

نوئیڈا: آل انڈیا پولیس تیراندازی ٹورنامنٹ کا آغاز
نوئیڈا: آل انڈیا پولیس تیراندازی ٹورنامنٹ کا آغاز

اس مقابلے میں مرکزی اور ریاستی پولیس فورس کی 24 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ اس سے قبل موٹر سائیکل پر سوار جوانوں نے بیلینس کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاندار کرتب دکھائے۔ پہلے دن آئی ٹی بی پی گریٹر نوئیڈا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار طلائی، ایک چاندی اور کانسے کا تمغہ جیتا۔

ریکرو زمرہ میں آئی ٹی بی پی گریٹر نوئیڈا کے انسپکٹر پریانک نے ایک گولڈ اور سلور، کانسٹیبل نیرج نے ایک گولڈ اور برانز، کانسٹیبل سومیتا کماری نے ایک گولڈ اور ایک کانسہ اور کانسٹیبل سومیتا کماری نے ایک گولڈ میڈل جیتا ہے۔

اس موقع پر مہمان خصوصی وی ایس کے کمودی نے کہا کہ آل انڈیا پولیس چمپئن شپ ملک کی پولیس فورس کے تیر اندازی کی صلاحیتوں کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم ہے۔ یہ مقابلہ قومی اور بین الاقوامی سطح کے ٹیلنٹ کو سامنے لاتا ہے۔

آئی ٹی بی پی کے ڈی جی سنجے اروڑہ نے کہا کہ آئی ٹی بی پی نے مقابلے کو کامیاب بنانے کی ہر ممکن کوشش کی ہے۔ پچھلے کچھ سالوں میں، ITBP نے تیر اندازی کے میدان میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کون ہیں محمد شریف چچا، جنہیں پدم شری سے نوازا گیا؟

اس مقابلے میں آندھرا پردیش پولیس، آسام پولیس، آسام رائفلز، بی ایس ایف، چھتیس گڑھ، سی آر پی ایف، گجرات پولیس، ہریانہ پولیس، جموں و کشمیر پولیس، جھارکھنڈ پولیس، لداخ پولیس، مہاراشٹر پولیس، اڈیشہ پولیس، راجستھان پولیس، آر پی ایف، ایس ایس بی، تمل ناڈو، تلنگانہ پولیس، اتر پردیش پولیس، اتراکھنڈ پولیس، پنجاب پولیس، مغربی بنگال پولیس اور آئی ٹی بی پی کی ٹیم حصہ لے رہی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.