ETV Bharat / state

ملک میں کورونا کے 74 فیصد معاملے صرف نو ریاستوں سے

ملک میں کورونا کے مجموعی فعال معاملات 9,19,018 ہیں اور مجموعی فعال معاملات میں سے 74 فیصد سے زیادہ معاملے نو سب سے زیادہ متاثرہ ریاستوں سے آئے ہیں۔

coronavirus positive cases in india last 24 hours
ملک میں کورونا کے 74 فیصد معاملے صرف نو ریاستوں سے
author img

By

Published : Sep 10, 2020, 8:15 PM IST

وزارت صحت نے جاری ایک بیان میں کہا کہ ملک میں کورونا کے مجموعی فعال معاملات 9,19,018 ہیں اور مجموعی فعال معاملات میں سے 74 فیصد سے زیادہ معاملے نو سب سے زیادہ متاثرہ ریاستوں سے آئے ہیں۔ مہاراشٹر، کرناٹک اور آندھرا پردیش کا فی الحال مجموعی معاملات میں 49 فیصد حصہ ہے۔

coronavirus positive cases in india last 24 hours
ملک میں کورونا کے 74 فیصد معاملے صرف نو ریاستوں سے

مہاراشٹر اس فہرست میں 2,50,000 سے زیادہ معاملات کے ساتھ چوٹی پر ہے جبکہ اس کے بعد کرناٹک اور آندھرا پردیش ہر ایک میں 97,000 سے زیادہ فعال معاملے ہیں۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 95,735 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور ان میں سے 60 فیصد صرف پانچ ریاستوں سے آئے ہیں۔

مہاراشٹر سے 23,000 سے زیادہ معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ آندھرا پردیش کا ان میں دس ہزار سے زیادہ حصہ ہے۔اس مدت میں کل ملاکر 1,172 اموات درج کی گئی ہے۔

بدھ کو مہاراشٹر میں 380، کرناٹک میں 128 اور تمل ناڈو میں 78 اموات درج کی گئی ہیں۔ کل اموات میں سے پانچ ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام ریاستوں، مہاراشٹر، تمل ناڈو، کرناٹک، دہلی اور آندھرا پردیش میں 69 فیصد اموات ہوئی ہیں۔

ملک میں عالمی وبا کووڈ۔19 کو کنٹرول کرنے کے لیے ٹیسٹ میں مسلسل زور دیا جارہا ہے اور جمعرات کو جاری اعداد و شمار میں گذشتہ دو دنوں میں روزانہ گیارہ گیارہ لاکھ سے زیادہ کورونا نمونوں کی جانچ کی گئی ہے۔

انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کی طرف سے جاری اعداد و شمار میں بتایا گیا کہ نو ستمبر کو گیارہ لاکھ 29 ہزار 756 نمونوں کا ٹیسٹ کیا گیا۔ اسے ملا کر جانچ کا مجموعی اعداد و شمار پانچ کروڑ 29 لاکھ، 34 ہزار 433 پر پہنچ گیا ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا انفیکش کے ریکارڈ 95,735 نئے معاملات کے ساتھ متاثرین کا اعدادو شمار 44,56,864 ہوگیا ہے۔ اس مدت میں 1,172 متاثرین کی موت ہوجانے سے مرنے والوں کی تعداد 75,062 ہوگئی ہے۔ اس دوران 72,939مریض صحت یاب ہوئے ہے جس سے کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد 34,71,784ہوگئی ہے۔ ملک میں اس مرض سے نجات پانے والوں کی شرح 77.74 فیصد ہے جبکہ اموات کی شرح 1.68 فیصد ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.