جامعہ ملیہ اسلامیہ کی وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر نے اپنے افتتاحی خطاب میں کہا کہ اس وقت تعلیم و تدریس کا عمل ایک غیر معمولی دور سے گزر رہا ہے۔ انھوں نے کہا تعلیم کے لئے تین چیزیں انتہائی اہم ہوتی ہیں ریڈنگ، رائٹنگ اور ارتھ میٹک اور ارتھ میٹک میں جدید ٹیکنالوجی سے آگاہی شامل ہے۔ انھوں نے تعلیم کے لئے ٹکنالوجی کے استعمال کو نا گزیر قرار دیتے ہوئے کہا جامعہ ملیہ اسلامیہ اپنے اساتذہ کو اسی سے ہم آہنگ کرنے کے لئے اس طرح کے ورکشاپ کا انعقاد کر رہی ہے ۔
جامعہ ملیہ اسلامیہ کے فیکلٹی آف ایجوکیشن ڈین پروفیسر اعجاز مسیح نے اپنے افتتاحی خطبے میں موجودہ وقت میں ، اساتذہ کی ضرورت اور اہمیت پر روشی ڈالتے ہوئے کہا کہ تعلیم ایک نئے دور سے گذر رہی ہے جس میں ٹیکنالوجی کا اہم رول ہے ، انھوں نے کہا نئے زمانے کے ساتھ چلنے کے لئے ضروری ہے کہ ٹیکنالوجی سے خود کو جوڑا جائے اور تعلیم کے لئے اسے کیسے مفید بنایا جائے ،اس پر توجہ دی جائے ۔
آج کے سیشنز میں پروفیسر اندو کمار (سی آئی ای ٹی) ، ڈاکٹر راجیش کمار (پرنسپل ڈی آئی ای ٹی ، دریاگنج) ، پروفیسر انوپم آہوجا (این سی ای آر ٹی) ، اور ڈاکٹر کاظم نقوی (آفیشیٹنگ ڈائریکٹر ، سی آئی ٹی ، جامعہ ملیہ اسلامیہ ) نے اپنے ذریں خیالات و تجربات سے شرکاء کو روشناس کرایا ۔
ورکشاپ کا انعقاد ڈپارٹمنٹ آف ایجوکیشن اسٹڈیز جامعہ ملیہ اسلامیہ کے زیر اہتمام ہو رہا ہے۔ جس میں یونیورسٹی کے زیر انتظام مختلف اسکولوں کے 100 سے زیادہ پری پرائمری اور ایلیمنٹری سطح کے اسکولی اساتذہ حصہ لے رہے ہیں اور اس تربیت سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔
ورکشاپ کا انتظام و انصرام ڈاکٹر سویتا کوشل اور ڈاکٹر ارم خان آئی اے ایس ای ، فیکلٹی آف ایجوکیشن جامعہ ملیہ اسلامیہ کر رہی ہیں ۔
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں آن لائن ٹیچنگ ورکشاپ - پری پرائمری اور ایلیمنٹری اسکولی اساتذہ کے لئے آن لائن ٹیچنگ ورکشاپ
آج جامعہ ملیہ اسلامیہ کے پری پرائمری اور ابتدائی سطح کے اسکولوں سے وابستہ اساتذہ کے لئے تین روزہ آن لائن ورکشاپ کا بحسن و خوبی آغازہوا۔ ورکشاپ کا مقصد اساتذہ کو آن لائن تعلیم اور اس کی تفصیلات فراہم کرنا ہے۔

TAGGED:
@