ETV Bharat / state

سہ روزہ آل انڈیا بنت المسلم ورکشاپ کا آن لائن انعقاد - ملت اسلامیہ کا قیمتی سرمایہ

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ ویمنس ونگ (شعبہ خواتین) کی جانب سے خواتین و طالبات کے نئے حلقہ خواتین ویمنس سرکل کا آن لائن سلسلہ گذشتہ 4 ماہ سے زوم اور یوٹیوب پر جاری ہے۔ اصلاح معاشرہ کے اہم عنوانات پر خواتین کے خصوصی خطابات منعقد کئے جارہے ہیں اور خواتین و طالبات کی بڑی تعداد آن لائن جڑ رہی ہیں۔

Online 3-day All India Bint Muslim Workshop
سہ روزہ آل انڈیا بنت المسلم ورکشاپ کا آن لائن انعقاد
author img

By

Published : Dec 26, 2020, 7:28 PM IST

مسلم پرسنل لاء خواتین ونگ کی جاری کردہ ریلیز کے مطابق ملت اسلامیہ کا قیمتی سرمایہ جوکہ ملت کی بیٹیاں ہے ان میں شعور بیدار کرنے اور دینی وشرعی تعلیمات سے آراستہ کرنے کے لئے ”سہ روزہ بنت المسلم ورکشاپ“ بتاریخ 5/6/7/جنوری 2021ء روز منگل، بدھ و جمعرات صبح 11/بجے تا 1/بجے اور شام 6:30 تا 8:30 آن لائن زوم اور یوٹیوب پر منعقد کیا جارہا ہے۔

مسؤلہ شعبہ خواتین مسلم پرسنل لا بورڈ ڈاکٹر اسماء زہرہ صاحبہ نے بتایا کہ اس ورکشاپ میں لڑکیوں سے متعلق اہم عنوانات جیسے اللہ کی محبت، رسولؐ کی اطاعت، لباس اور حجاب، روحانی تربیت، اخلاقیات، والدین کے حقوق، مقصد حیات، روحانی میک اپ، دوستی کے اصول و آداب، وقت کا صحیح استعمال اور کیریئر کی اہمیت پر خطابات ہونگے۔

لڑکیوں میں دلچسپی پیدا کرنے کے لیے حمد، نعت، ترانہ وغیرہ رکھے گئے ہیں۔ سیشن کے اختتام پر علماء کرام کے خطابات رکھے گئے ہیں۔ انہوں نے اولیاء، والدین اور سرپرستوں خاص اسکول، کالج و مدرسہ کی انتظامیہ و ذمہ داران سے اپیل کی ہے کہ اس ورکشاپ میں بڑی تعداد میں لڑکیوں کی شرکت کو یقینی بنائیں۔
مزید تفصیلات کے لئے ویمنس ونگ کے ٹویٹر اور فیس بک پیج یا پھر واٹس ایس 9550123871 پر میسیج کے ذریعہ رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.