ETV Bharat / state

دہلی: گولی مار کر ایک شخص کا قتل - dehli news

شرپسندوں نے ایک شخص کو گولی مارکر قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے پولیس معاملے کی تحقیقات کررہی ہے۔

دہلی: گولی مار کر ایک شخص کا قتل
دہلی: گولی مار کر ایک شخص کا قتل
author img

By

Published : Dec 24, 2020, 5:57 PM IST

نئی دہلی کے اتم نگر علاقے میں کچھ شرپسندوں نے ایک شخص کو اس کی اہلیہ کے سامنے گولی مار کر ہلاک کردیا۔ جس کے بعد ملزمین موقع سے فرار ہوگئے۔

اس تعلق متوفی کی اہلیہ سونیا نے بتایا کہ شام کے وقت ہم دونوں انگیٹھی جلاکر ہاتھ سینک رہے تھے تبھی اچانک کچھ نامعلوم لڑکے نمودار ہوئے اور ہمیں گھیرلیا سبھی ماسک پہنے ہوئے تھے اور ان کے ہاتھوں میں پسٹل اور طمنچہ تھا۔

معاملے کے بارے میں ہم کچھ سمجھ پاتے تب تک دو لڑکوں نے پردیپ پر گولیاں چلا دی، ایک گولی پردیپ کے پیٹ میں اور دوسری اس کے سر میں لگی، گولیوں کی آواز سن کر علاقے میں سنسنی پھیل گئی، اس کا فائدہ اٹھا کر سبھی لڑکے موقع سے فرار ہوگئے۔

ویڈیو

مقامی لوگوں نے معاملے کی اطلاع پولیس کو دی موقع پر پہنچی پولیس نے زخمی شخص کو علاج کے لئے ہسپتال میں داخل کرایا جہاں کہ ڈاکٹرز نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ متوفی کی شناخت 34 سالہ پردیپ کے طور پر ہوئی ہے۔

فی الحال پولیس معاملے کو درج کرکے ملزمین کی تلاش شروع کردی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.