دہلی پولیس کے ذریعہ 48 گھنٹے کے اندر ملزم کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔
گذشتہ 4 اگست 2020 کو دارالحکومت دہلی کے پشچم وہار میں گھر میں تنہا موجود 12 برس کی بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کا واقعہ پیش آیا تھا۔
اس کے ساتھ ساتھ ملزم نے متاثرہ کو زدو کوب بھی کیا تھا۔
فی الحال متاثرہ بچی ایمس ہسپتال میں زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہی ہے۔
دہلی پولیس نے ڈی سی پی ڈاکٹر کون کی سربراہی میں کئی ٹیم تشکیل دی تھی۔
اس کے بعد گرفتاری عمل میں آئی ہے۔
یہ بھی پڑھیے:بیس لاکھ کا ہندسہ پار، غائب ہے مودی سرکار: راہل گاندھی
ملزم کا نام کرشنا ہے اور اس کی عمر 33 برس بتائی جا رہی ہے۔
پولیس اس سے پوچھ گچھ کررہی ہے۔
پولیس سے موصولہ اطلاع کے مطابق ملزم چوری کے بہانے گھر میں داخل ہوا اور گھر میں بچی کو تنہا پاکر اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔
جوائنٹ سی پی شالینی سنگھ نے اسے وحشیانہ جرم قرار دیا۔
ملزم کی شناخت مجرمانہ رجحان کی ہے، جس پر پہلے سے ہی 4 فوجداری مقدمات درج ہیں ، جن میں قتل اور قتل کی کوشش بھی شامل ہے۔