سرحد سیل کرنے کے بعد لوگ صبح سے ہی دہلی کے بدر پور بارڈر پر پریشان ہوتے نظر آ رہے ہیں۔
در اصل بدر پور بارڈر پر ہریانہ پولیس کے اہلکارتعینات ہیں اور کسی کو دہلی کے بدر پور سے ہریانہ کے فرید آباد کی طرف جانے کی اجازت نہیں دے رہے ہیں، صرف ضروری خدمات سے وابستہ لوگوں کو ہی جانے کی اجازت ہے۔
بدر پور بارڈر پر ہریانہ کے پولیس اہلکار تعینات ہیں اور دہلی سے ہریانہ فریدہ آباد جانے والے لوگوں کو روک رہے ہیں۔
ان کی جانچ کررہے ہیں اور جن کے پاس ضروری خدمات سے متعلق درست دستاویزات ہیں ، وہ انہیں ہی فرید آباد کی طرف جانے کی اجازت دے رہے ہیں۔
اس کے علاوہ کسی کو بھی جانے نہیں دیا جا رہا ہے۔ جس کی وجہ سے بدر پور بارڈر کے آس پاس لمبا جام دیکھنے کو مل رہا ہے۔
واضح رہے کہ دارالحکومت دہلی میں کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، اب کورونا کیسز 16000سے تجازو کر گئی ہے۔ جس کے پیش نظر ہریانہ حکومت نے ایک بار پھر اپنی سرحد کو سیل کر دیا ہے۔