تفصیلات کے مطابق گوتم بد نگر میں تیار ہونےوالا ہے ایئر پورٹ جو دہلی ایئر پورٹ سے بھی تین گنا بڑا ہوگا جو انٹرنیشنل ایئر پورٹ ہوگا۔
اطلاعات کے مطابق سنہ 2023 تک یہاں سےپروازیں شروع ہوجائیں گی اور اس کے لیے انتظامیہ نے علاقہ کے کسانوں کی اراضی معاوضہ دے کر زمینیں اپنی تحویل میں لینے کے لیے اعلان کرایا ہے۔
اس بات کو یقینی بنانے اور عوام تک پہنچانےکے لیے جدید دور میں پرانی روایت کو بروئےکار لایا گیا اور منادی کے ذریعہ سب کو باور کرایا جارہا ہے کہ جن کسانوں نےاراضی کا پیسہ لے لیا ہےان کی اراضی پر انتظامیہ 6 اگست تک قبضہ کرلےگی۔