ای ٹی وی بھارت کی ٹیم کالندی کنج جمنا ندی علاقے میں جا کر افسران کےساتھ کشتی پر سوار ہوکر جمنا ندی کے پانی کی سطح میں کتنا اضافہ ہوا ہے اس کی تحقیقات کی۔
جمنا میں پانی کی سطح میں اضافہ ہوا ہے۔ لہریں عروج پر ہیں۔ کالندی کنج میں جمنا کی سطح میں کافی حد تک اضافہ ہوا ہے۔ کلندی کنج پر جو علاقہ پہلے خشک رہتا تھا اس میں بھی پانی بھرا ہوا ہے۔ جمنا ندی میں پانی کا بہاؤ بہت تیز ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ اس سال کئی سالوں کے مقابلے میں جمنا ندی میں بہت زیادہ پانی ہے۔ جمنا میں پانی کی بڑھتی ہوئی سطح کے پیش نظر عہدیدار اس کی مستقل نگرانی کر رہے ہیں اور ناؤ پر سوار ہوکر وہ سیلاب کی صورتحال کی مسلسل جائزہ لے رہے ہیں۔
جمنا ندی میں پانی کی سطح میں اضافہ سے قبل ہی احتیاطی طور پر انتظامیہ نے جمنا ندی کے ساحلی علاقوں میں بسنے والے لوگوں کو دہلی حکومت کے بنائے ہوئے خیموں میں منتقل کردیا تھا۔