ملک میں کورونا وائرس کی دوسری لہر پہلے سے کہیں زیادہ مہلک اور خطرناک ثابت ہو رہی ہے۔ گذشتہ کئی دنوں سے مسلسل چار لاکھ سے زیادہ نئے مریض سامنے آ رہے ہیں۔ وہیں، تقریباً چار ہزار ہلاکتیں ہورہی ہیں۔ کورونا کیسز میں اضافے کو دیکھتے ہوئے دارالحکومت دہلی سمیت متعدد ریاستوں میں لاک ڈاؤن اور نائیٹ کرفیوں نافذ ہے۔ کورونا گائیڈ لائن کے مطابق لوگوں کے ہجوم پر پابندی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دہلی اور دہلی کے ساتھ ملک کی مختلف ریاستوں میں کرونا کا قہر جاری ہے، روزانہ عزیز و اقارب سے متعلق افراد کی دنیا سے گزر جانے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں اوپر سے کورونا کی تیسری لہر کا بھی خطرہ ہمارے سر پر منڈلا رہا ہے ایسے میں ہمیں احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔