ETV Bharat / state

سر گنگا رام اسپتال کے37 ڈاکٹرز میں سے 27 کی حالت تشویشناک

دہلی کے سر گنگا رام ہسپتال میں گزشتہ دنوں 37 ڈاکٹرز کورونا مثبت پائے گئے تھے، ان میں سے 27 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

گنگارام اسپتال کے37 ڈاکٹرز میں سے 27 کی حالت تشویشناک

author img

By

Published : Apr 12, 2021, 8:11 AM IST

دہلی کے سرگنگا رام ہسپتال میں گزشتہ دنوں 37 ڈاکٹرز کورونا مثبت پائے گئے تھے، ان میں سے 27 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔ تاہم دو روز قبل تک ان تمام ڈاکٹرز میں کورنا کے معمولی علامات دکھائی دے رہے تھے۔

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق کورونا سے متاثر ہونے والے سبھی 37 ڈاکٹروں کو کورونا کی دو خوراکیں دی جاچکی تھیں لیکن بعد میں یہ سبھی ڈاکٹرز کورونا مثبت پائے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ دارالحکومت دہلی میں کورونا کے معاملات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، کورونا کا اعداد و شمار ہر روز ایک نیا ریکارڈ قائم کر رہے ہیں۔

دہلی میں اتوار کے روز کورونا کیسز گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اب تک کے سب سے زیادہ 10،774 ریکارڈ کیے گئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.